پی ایس ایل 2026 : نئے ریکارڈز ، اسٹارز کا منظرعام پر آنا
لاہور ۔ پی ایس ایل 2026 کا ایک ورژن ایسا بھی ہے جو اپنے آف فیلڈ ڈراموں کے سبب یاد رکھا جائے گا۔ حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کے تحت 40 لیگ میچز کا خالی اسٹیڈیمز میں کھیلا جانا ، فخر زمان کا گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا اسکینڈل، نسیم شاہ پر ریکارڈ 20 ملین روپے جرمانہ ، شاہین شاہ آفریدی اور سکندر رضا کا ہوٹل سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنا، شیڈولنگ کے مسائل اور روایتی آتش بازی کو اجاگر کرنے کے لیے فاتح ٹیم کی کی جیت کی سیلبریشن کا بلیک آؤٹ۔
اس کے ساتھ ہی بلیسنگ موزاربانی اور داسن شانکا کے معاہدے کے تنازعات اور ابتدائی نشریاتی مشکلات بھی شامل ہیں۔ یہ ایک ایسا ایونٹ تھا جو مختلف اوقات میں اس کے گرد پیدا ہونے والے شور کی زد میں آنے کے خطرے میں محسوس ہوتا تھا۔
اور پھر وہ ورژن بھی ہے جو حقیقت میں کھیل کے میدان میں سامنے آیا۔44 میچز دلچسپ، ریکارڈز اور حیرت انگیز کرکٹ اس انداز میں ختم ہوئی جب مکمل طور پر تماشائیوں سے بھرے قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے دیکھنے کو بہت کچھ تھا جب ایرون ہارڈی اور عبدالصمد نے پشاور زلمی کو 40 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ کی حالت سے نکالتے ہوئے ٹائٹل جتوایا۔
دوسرا ورژن وہ ہے جو قائم رہے گا، اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعریف ہونی چاہیے کہ اس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ آخرکار کرکٹ ہی کہانی بنی رہی۔
ریکارڈز کا ٹورنامنٹ۔
پی ایس ایل 2026 نے ریکارڈ بک کو اس حد تک بار بار بدل دیا کہ گیند پھینکے جانے سے پہلے یہ ناقابلِ تصور لگتا تھا۔
بابر اعظم نے فخر زمان کے ایک سیزن کے ریکارڈ 588 رنز کے برابر رنز بنائے، انہوں نے یہ رنز 84 کی اوسط اور 146 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے بنائے۔ یہ اعداد و شمار دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی فرنچائز کرکٹ میں بہترین انفرادی بیٹنگ پرفارمنسز میں شمار ہوتے ہیں۔
عثمان خان سب سے تیز بیٹسمین بنے جنہوں نے صرف 33 میچز میں چار پی ایس ایل سنچریاں مکمل کیں وہ بابر اعظم، فخر زمان، رائلی روسو اور کامران اکمل سے آگے نکل گئے جنہوں نے مجموعی طور پر تین سنچریاں بنائی ہیں۔ پشاور زلمی نے اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور 255 رنز 3کھلاڑی آؤٹ بنایا اور کراچی کنگز کے خلاف اسی میچ میں سب سے بڑے مارجن 159 رنز سے فتح بھی حاصل کی۔
علی رضا ساتویں اور سب سے کم عمر کھلاڑی بنے جنہوں نے پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک کی۔
سفیان مقیم ، شاداب خان کے بعد دوسرے بولر بنے جنہوں نے پی ایس ایل کے لگاتار چار میچوں میں کم از کم تین وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 22 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیتا۔
غیر ملکی اسٹارز ، ہر شعبے میں معیار
پی ایس ایل 2026 کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پچھلے ایڈیشنز سے ممتاز کرنے والی بات صرف دستیاب اسٹارز کی طاقت نہیں تھی بلکہ اس بات کی مستقل مزاجی تھی جس سے وہ کھلاڑی کارکردگی دکھاتے رہے۔ یہ کسی ایک یا دو مرکزی کھلاڑیوں کا مقابلہ نہیں تھا جن کے گرد باقی کھلاڑی محض ساتھ چلتے ہوں بلکہ یہ ایک ایسا ایونٹ تھا جس میں تمام آٹھ فرنچائزز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے حقیقی معنوں میں بہترین کھیل پیش کیا۔
کوسال منڈس پی ایس ایل میں سب سے بہترین غیر ملکی کھلاڑی تھے۔ 10 میچوں میں ان کے 550 رنز اوسط 61 اور اسٹرائیک ریٹ 169 کے ساتھ ، جس میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل تھیں ۔پشاور زلمی کی ٹائٹل جیتنے والی مہم کا اہم کردار تھے۔ ملتان سلطانز کے لیے اسٹیو اسمتھ کے 380 رنز جس میں پہلی پی ایس ایل سنچری بھی شامل ہے، انہوں نے دکھادیا کہ وہ کرکٹ کے سب سے تکنیکی طور پر ماہر بیٹسمینوں میں سے ایک جو کسی بھی فارمیٹ میں کسی بھی عمر میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
مارنس لبوشین کے 344 رنز اور حیدر آباد کنگز مین کی پُرسکون کپتانی نے نئی فرنچائز کے فائنل تک پہنچنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
ان تینوں کے علاوہ بھی دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی کاوشیں شاندار تھیں۔
رائلی روسو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے 317 رنز بنائے، ڈیون کانوے نے اسلام آباد یونائٹڈ کے لیے 315، جوش فلپ نے ملتان سلطانز کے لیے 268، ڈیوڈ وارنر نے کراچی کنگز کے لیے 256، ڈیرل مچل نے راولپنڈیز کے لیے 255، مارک چیپمین نے اسلام آباد یونائٹڈ کے لیے 245 اور ایشٹن ٹرنر نے 220 رنز کے ساتھ تین وکٹیں حاصل کیں۔
بولنگ میں ایرون ہارڈی کی 11 وکٹیں اور ٹورنامنٹ میں 133 رنزجس کا اختتام فائنل میں 27 رنز کے عوض چار وکٹیں اور 56 رنز ناٹ آؤٹ کی پرفارمنس کے ساتھ ہوا، جس نے زلمی کو بظاہر ناممکن پوزیشن سے ٹائٹل دلایا۔
ناہید رانا کی اپنی تیز رفتار بولنگ سے نو وکٹیں جس میں کراچی کنگز کے خلاف ریکارڈ جیت میں صرف سات رنز دے کر تین وکٹیں قابل ذکر تھی۔
23 سالہ بنگلہ دیشی فاسٹ بولر حقیقی بین الاقوامی معیار کے تیز بولر کی حیثیت سے سامنے آئے ۔
نوجوان پاکستانی ٹیلنٹ۔
اگر غیرملکی اسٹارز نے اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلایا تو دوسری جانب نوجوان پاکستانی ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آیا۔ پی ایس ایل کے سابقہ ایڈیشنز کے مقابلے میں پی ایس ایل 2026 ایک ایسا ایونٹ ثابت ہوا جس میں پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کی متاثر کن کارکردگی نے پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کو بھی واضح طور پر اجاگر کیا ہے۔
سمیر منہاس ٹورنامنٹ کی سب سے بڑے اعلان یا اظہار کے طور پر سامنےآئے۔ اسلام آباد یونائٹڈ کے اس اوپنر نے پچھلے سال بھارت کے خلاف انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں 172 رنز بنا کر شہ سرخیوں میں جگہ بنائی تھی انہوں نے اس پی ایس ایل میں 349 رنز بنائے جن میں ان کی سب سے نمایاں اننگز 82 ناٹ آوٹ، 70 اور 58 رنز شامل ہیں۔
ان کے بھائی عرفات منہاس نے ملتان سلطانز کے لیے 144 رنزبنائے اور 9 وکٹیں حاصل کیں جس سے پی ایس ایل 2026 ایک فیملی افیئر بن گیا ۔ یہ دونوں میدان میں تھے اور ان کے والد کاشف منہاس ٹورنامنٹ کے فوٹوگرافر کے طور پر کارروائی کی کوریج کر رہے تھے۔
حسن نواز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے 291 رنز، معاذ صداقت نے حیدر آباد کنگز مین کے لیے 260 اور شامل حسین نے کوئٹہ کے لیے 215 رنز اسکور کیے 21 سالہ شامل نے اپنے پہلے دو پی ایس ایل میچز میں نصف سنچریاں بنائیں، یہ کارنامہ حاصل کرنے والے صرف چوتھے کھلاڑی ہیں۔
یہ سب کھلاڑی مل کر پاکستانی بیٹنگ ٹیلنٹ کی ایک نسل کی نمائندگی کرتے ہیں جو دنیا کے سامنے خود کو پیش کر رہی ہے۔
یہ معمولی کھلاڑی نہیں ہیں۔ یہ پاکستان کے وائٹ بال مستقبل کی بنیاد ہیں۔
گیند کے ساتھ صورتحال بھی اتنی ہی حوصلہ افزا رہی۔
سفیان مقیم کی 22 وکٹیں جو انہوں نے 7.20 کی اکنامی ریٹ کے ساتھ حاصل کیں جس نے انہیں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دلایا ۔یہ ایک بائیں ہاتھ کے رسٹ اسپنر کے لیے قابل فخر بات ہے جو پی ایس ایل 2026 میں صرف پی ایس ایل کریئر کی پانچ وکٹوں کے ساتھ داخل ہوئے تھے لیکن اب وہ بجا طور پر پاکستان کرکٹ کے سب سے دلچسپ نوجوان بولنگ ٹیلنٹس میں سے ایک کے طور پر پہچانے گئے ہیں۔
حنین شاہ کی حیدرآباد کنگز مین کے لیے 17 وکٹیں جو انہوں نے رفتار اور ذہانت بھری ویری ایشن کے ساتھ حاصل کیں اور علی رضا کی 10 وکٹیں جن میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے جس نے پاکستان کی فاسٹ بولنگ لائن میں گہرائی اور معیار کو ثابت کیا ہے، ایسے وقت میں جب قومی ٹیم کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
اس نسل کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ سے ہٹ کر جو چیز مشترک ہے وہ یہ ہے کہ انہیں پی ایس ایل کے ماحول میں شناخت کیا گیا، اعتماد دیا گیا اور فروغ دیا گیا۔ پی ایس ایل وہی کر رہی ہے جو اسے ہمیشہ کرنا چاہیے تھا یعنی پاکستان کے بین الاقوامی کرکٹرز کی اگلی لہر پیدا کرنا۔تاہم اس ہنر کو فروغ دینا، محفوظ رکھنا اور سنوارنا ضروری ہے اس سے پہلے کہ اسے بین الاقوامی کرکٹ کے گہرے میدان میں اتارا جائے۔ پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ سرکٹ ایک مثالی تربیتی میدان ہے۔ اگر ان کھلاڑیوں کو جلدبازی میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈالا گیا تو پھر ان کے کریئر مختصر اور متاثر ہو سکتے ہیں۔
پی ایس ایل کا جائزہ کوچز کے تذکرے کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔دو کوچز کی کارکردگی کا اعتراف کرنا بہت ضروری ہے جن کے کام نے ٹورنامنٹ کے تعین کرنے والے بیانیے کو شکل دی۔
اوٹس گبسن کی پشاور زلمی میں کامیابی ٹورنامنٹ کی سب سے مؤثر حکمت عملی پر مبنی تھی۔ بیٹنگ آرڈر کو بابر اعظم کی قدرتی صلاحیتوں کے ارد گرد ترتیب دے کر اور ہارڈ ہٹر محمد حارث اور کوسال مینڈِس کو ان کے ساتھ رکھنا تاکہ دونوں حفاظت اور پلیٹ فارم فراہم کریں۔
گبسن نے پاکستان کے سب سے مشہور بیٹر کو یہ آزادی دی کہ وہ اپنی بہترین فارم دوبارہ دریافت کرے، اس فارمیٹ میں جس سے اس کی اپنی قومی ٹیم نے اسے باہر نکال دیا تھا۔ نتائج شاندار تھے۔ انہوں نے 588 رنز 146 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اسکور کیے۔ گبسن نے بھی سفیان مقیم کی پہچان کی اور اس کی تربیت کی اور اس کے گرد ایک بولنگ اٹیک بنایا جس نے زلمی کو ان کے 11 میں سے 9 میچ جتوانے میں مدد دی۔ یہ اعلیٰ معیار کی کوچنگ تھی۔
جیسن گلیسپی کی حیدرآباد کنگز مین میں کامیابی کئی لحاظ سے اور بھی قابل رشک تھی اور اس میں ایک ذاتی اہمیت بھی تھی جو کوئی غیر جانبدار نظر انداز نہیں کر سکتا تھا۔
پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ کے طور پر نو ماہ کی مدت کے دوران پی سی بی کی طرف سے توہین اور مالی طور پر نقصان اٹھانے کے بعدگلیسپی پاکستان کے کرکٹ نظام میں واپس آئے لیکن تلخی کے ساتھ نہیں بلکہ ایک بالکل نئی فرنچائز کے ساتھ جس کی نہ کوئی تاریخ تھی نہ کوئی ثقافت اور نہ ہی کوئی قائم شدہ شناخت ۔ انہوں نے ایک ایک ٹیم بنائی جو چار میچ مسلسل ہار گئی لیکن اپنے آخری آٹھ میں سے سات میچ جیت لیے جو واضح حکمت عملی ، کھلاڑیوں پر اعتماد اور اس طرح کی پرُسکون، بامقصد قیادت کے امتزاج کے ذریعے فائنل تک پہنچ گئی۔
گلیسپی کی کنگز مین ٹیم پلے آف میں دونوں ملتاًن سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی اور پھر وہ ٹورنامنٹ کی سب سے غالب ٹیم کے خلاف فائنل ہارگئی لیکن پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ ایک بہترین کوچنگ آغاز تھا۔
قابل تعریف لمحات
ہر بڑا ٹورنامنٹ اپنے یادگار لمحات کی وجہ سے یاد رکھا جاتا ہے۔ پی ایس ایل ایل 2026 بھی اپنے چند یادگار لمحات کی وجہ سے مدتوں یاد رکھی جائے گی۔ بابر اعظم نے اپنی سنچری اننگز کی آخری گیند پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف دوسرے رن کے لیے دوڑ لگاتے ہوئے مکمل کی۔
کنگز مین کا راولپنڈیز کے خلاف 244 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ اسکور کرنا ۔ وہ میچ جسے انہیں 86 رنز یا اس سے زیادہ سے جیتنا تھا تاکہ کوالیفائی کریں ۔ میکسویل نے کھیلی۔ کیریئر کی سب سے دھماکہ خیز اننگز
ہارڈی اور صمد کی فائنل میں یادگار پرفارمنس اور اسے دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں پرجوش تماشائی ۔ دنیا کو یاد دلا رہا ہے کہ پاکستان کی اس پی ایس ایل سے محبت اب بھی ویسی ہی روشن ہے جیسی پہلے تھی۔
پی سی بی، تمام تنقید کے باوجود جو اس پر دیگر کرکٹ سے متعلق معاملات میں پر کی جاتی ہے، اس نے ایک ایسا ایونٹ بنایا اور منعقد کیا جو ایک فرنچائز ٹورنامنٹ کے زیادہ تر معیار پر پورا اترا۔ تفریح، ترقی، مقابلہ اور منظر نامہ ، سب برابر طور پر موجود تھے۔ پشاور زلمی فاتح۔ کنگزمین فائنلسٹ اور پی ایس ایل 2026 بجا طور پر اپنی تاریخ کے چند بہترین ایڈیشنز میں سے ایک کہی جانے کی مستحق ہے۔



Leave a Reply