جے ڈی ڈبلیوکو نیشنل بینک کےخلاف 117 رنز سے شکست
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ میں نیشنل بینک نے جے ڈی ڈبلیو کو 117 رنز سے شکست دے دی۔
جے ڈی ڈبلیو کو تین روزہ میچ کے آخری دن جیتنے کے لیے 57 اوورز میں 249 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 44 اوورز کی بیٹنگ میں 131 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
عثمان قادر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔علی حمزہ وسیم نے 29 رنز اسکور کیے۔
نجیب اللہ نے 37 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ محمد طارق نے 24 اور عمرزیب نے 41 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں آج نیشنل بینک نے اپنی دوسری اننگز 122 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تھی اور پوری ٹیم 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے ابوبکر خان 12 چوکوں کی مدد سے70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔وسیم خان نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔
آفتاب ابراہیم نے 68 اور فہد امین نے 76 رنز دے کر چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
جے ڈی ڈبلیو کی ٹیم گروپ بی میں اپنا چوتھا اور آخری میچ ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف کھیلے گی جو یکم اکتوبر سے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔
جے ڈی ڈبلیو نے ابتک تین میچ کھیلے ہیں ان میں اس نے پہلا میچ حیدر کرکٹ کلب کے خلاف 10 وکٹوں سے جیتا تھا۔ کنگزمین کے خلاف میچ ڈرا ہوا تھا جبک نیشنل بینک کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



Leave a Reply