پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کا میزبان لیکن چیمپئنز ٹرافی2027 میں شرکت ایک چیلنج
لاہور ۔ پاکستان نے 2028 کے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت میزبان ہونے کے ناتے یقینی بنالی ہے لیکن آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی میں اس کی شرکت ایک چیلنج بنی ہوئی ہے۔
اتوار کو احمد آباد میں ہونے والے آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں آئی سی سی نے پاکستان کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028کی میزبانی کی تصدیق کردی جس کے نتیجے میں بارہ ٹیموں کے اس ایونٹ میں پاکستان کو آٹومیٹک کوالیفکیشن مل گئی ہے
یہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے خوشخبری ہے لیکن یہ خواتین کی ٹیم پر دباؤ کو کم نہیں کرتا جنہیں بدھ اور جمعرات کو ڈبلن میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف مسلسل میچز میں مضبوط کارکردگی دکھانی ہوگی اور پھر انگلینڈ میں بھی اچھا کھیل کر ویمنز چیمپیئنز ٹرافی 2027 میں اپنی جگہ یقینی بنانے کی کوشش کرنی ہوگی۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی ایک بالکل نیا چھ ٹیموں والا ٹی 20 ٹورنامنٹ ہے جو سری لنکا میں 14 سے 28 فروری 2027 تک منعقد ہوگا۔ سری لنکا، میزبان کے طور پر پہلے ہی اس میں موجود ہے۔ باقی پانچ اسپاٹس آئی سی سی ویمنز ٹی 20 رینکنگ میں کٹ آف تاریخ پر پانچ سب سے اوپر کی رینکنگ والی ٹیموں کو دیے جائیں گے۔ آئی سی سی نے ابھی تک اس کٹ آف تاریخ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے لیکن یہ تاریخ 6 جولائی 2026 آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے اگلے رو زیر غور ہے۔
پاکستان کی موجودہ پوزیشن۔
30 مئی 2026 تک آئی سی سی ویمنز ٹی 20 رینکنگ کچھ یوں ہے: آسٹریلیا (1، 287 پوائنٹس)، انگلینڈ (2 ، 274 پوائنٹس)، بھارت (3، 265 پوائنٹس)، نیوزی لینڈ (4 ، 254 پوائنٹس)،جنوبی افریقہ (5، 243 پوائنٹس)، ویسٹ انڈیز (6 ، 240 پوائنٹس)، سری لنکا (7 ، 237 پوائنٹس) اور پاکستان (8، 214 پوائنٹس)۔
پاکستان آئی سی سی خواتین ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بھارت، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہے اور اس کا پہلا میچ 14 جون کو ایجبسٹن میں بھارت کے خلاف ہے۔
پاکستان کے لیے پیغام سادہ ہے: اب سے لے کر ٹی20 ورلڈ کپ ختم ہونے تک زیادہ سے زیادہ میچ جیتیں۔ ہر جیت انہیں رینکنگ میں اوپر لے جائے گی، ہر شکست کسی اور کو قریب یا ان کے اوپر لے جائے گی۔
آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کے لیے کوالیفیکیشن نے تصدیق کی کہ اس مہینے کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے اوپر کی آٹھ ٹیمیں اور 6 جولائی 2026 تک کی اگلی سب سے زیادہ رینک والی ٹیم، پاکستان کے ساتھ 2028 کے ایونٹ کے لیے آٹو میٹک کوالیفائر کے طور پر شامل ہوں گی۔ باقی دو جگہیں ایک عالمی کوالیفائنگ ایونٹ کے ذریعے ُپر کی جائیں گی، جس کی تفصیلات جولائی میں اعلان کی جائیں گی۔
اگر پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں اوپر کی آٹھ میں شامل ہو جاتا ہے تو دو اضافی اسپاٹس وہ دو اعلیٰ درجہ بندی والے ممالک حاصل کریں گے جو پہلے سے اہل نہیں ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے معاہدے کے مطابق
بھارت ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کے میچز سری لنکا میں کھیلے گا جس طرح پاکستان نے کولمبو میں آئی سی سی ویمنز 50 اوورز ورلڈ کپ 2025 کے اپنے میچز کھیلے تھے۔ بھارت نے وہ ایونٹ جیتا تھا فائنل میں اس نے ممبئی میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دی، جبکہ پاکستان چار ناکامیوں اور تین غیر نتیجہ میچز کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر رہا تھا۔
آئی سی سی خواتین ٹی20 ورلڈ کپ 2028 پاکستان کا 2025 کے بعد تیسرا عالمی کرکٹ ایونٹ ہوگا، جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور آئی سی سی ویمنز 50 اوورز ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 شامل ہیں ۔ یہ دونوں ایونٹس کامیابی سے منعقد ہوئے۔ پاکستان نے کوالیفائر میں اپنے تمام پانچ میچ جیتے تھے۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2028 آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے لیے بھی دروازہ کھولے گا جو دو اعلیٰ درجے کی ٹیمیں ہیں جنہوں نے اب تک پاکستان کا دورہ نہیں کیا تاکہ وہ بھی ملک کی عالمی معیار کی سہولیات اور مہمان نوازی کا براہ راست تجربہ کر سکیں۔
احمد آباد میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پلیئنگ کنڈیشنز اور قواعد و ضوابط میں کئی اہم تبدیلیوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
* سرح گیندیں اب باہمی رضا مندی سے کسی ٹیسٹ کے آغاز سے پہلے گلابی گیندوں سے تبدیل کی جا سکتی ہیں تاکہ متوقع کم روشنی کے حالات میں کھیل کو زیادہ سے زیادہ کیا جا سکے۔ہیڈ کوچز یا ان کے نمائندے ٹی20 انٹرنیشنل میں طے شدہ ڈرنکس وقفوں کے دوران کھلاڑیوں سے مشاورت کرنے کی اجازت حاصل کریں گے جبکہ اننگز کے درمیان وقفہ 15 منٹ مقرر کیا گیا ہے اور بیٹرز کو کھیل کے دوبارہ آغاز پر تیار رہنا ہوگا۔
لیگ سائیڈ پر وائیڈ بالز پر مناسب طور پر فیصلہ کرنے کے لیے امپائرزکی مدد کے لیے رہنما اصولوں کا استعمال ، خاص طور پر جب بیٹر کریز پر حرکت کر رہا ہو ، مستقل طور پر نافذکر دیا گیا ہے اور میچ آفیشلز مشتبہ بالنگ ایکشنز کا جائزہ لیتے وقت ہاک آئی ڈیٹا تک رسائی حاصل کریں گے۔
* کرکٹ کے تمام باقی ماندہ ایم سی سی قوانین میں تبدیلیاں یکم اکتوبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔
* بورڈ نے اصولی طور پر آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے گلوبل کوالیفائر پاتھ وے کی بھی منظوری دے دی، جس کی منیجمنٹ کو 16 ٹیموں کے گلوبل کوالیفائر کے لیے مقابلے کے ڈھانچے اور کوالیفیکیشن پاتھ وے کو حتمی شکل دینے کا کام سونپا گیا ہے۔



Leave a Reply