URDUنیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں کانکررز اور اسٹرائیکرز کی کامیابی

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں کانکررز اور اسٹرائیکرز کی کامیابی

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں منگل کے روز  کھیلے گئے میچوں میں کانکررز نے چیلنجرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ اسٹرائیکرز نے اسٹارز کو  4 وکٹوں سے ہرادیا۔

بوہرنوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں چیلنجرز 18.3  اوورز میں 98  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کومل خان 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔لاریب ملک اور ام ہانی نے سولہ سولہ رنز بنائے۔

غلام فاطمہ نے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔عائشہ بلال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

کانکررز نے 15.5  اوورز میں تین وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ منیبہ علی 41 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔گل رخ نے 22 رنز اسکور کیے۔

جواد کلب گراؤنڈ میں  اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر  87 رنز بنائے۔حفصہ خالد 14 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔طوبٰی حسن اور ڈیانا بیگ نے بارہ بارہ رنز بنائے۔

رامین شمیم نے 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹرائیکرز نے مطلوبہ اسکور 17.3 اوورز میں   چھ وکٹوں پر پورا کرلیا۔

ایمان نصیر نے  27 رنز بنائے۔مومنہ ریاست اور طوبٰی حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.