URDUپاکستان ویمنز کی اسکاٹ لینڈ ویمنز کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی

پاکستان ویمنز کی اسکاٹ لینڈ ویمنز کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی

پاکستان ویمنز نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے سپر6  مرحلے کے اپنے دوسرے  میچ میں اسکاٹ لینڈ ویمنز  کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مدمقابل آئی تھیں۔

پاکستان کو سپر مرحلے کے پہلے میچ  میں آئرلینڈ کے خلاف 9 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

آئی سی سی کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی رینکنگ 8 اور اسکاٹ لینڈ کی 11  ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ دی جو 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔

جواب میں پاکستان  نے17.1  اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

اسکاٹ لینڈ کی اننگز میں کپتان کیتھرین برائس نے ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 53  رنز اسکور کیے۔کیتھرین فریزر  21 ۔ ڈارسی کارٹر 18  اور سارہ برائس 17 رنز بنانے میں کامیاب ہو پائیں۔

ام ہانی نے 19 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔عمیمہ سہیل ۔ مومنہ ریاست اور نشرہ سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

نشرہ سندھو کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی تعداد 99 ہوگئی ہے ۔

پاکستان کی اننگز میں شوال ذوالفقار اور گل فیروزہ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 30 رنز کا اضافہ کیا۔ شوال ذوالفقار 13  رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔

گل فیروزہ نے  7 چوکوں کی مدد سے 54رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔ یہ ان کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں چوتھی نصف سنچری ہے۔

کپتان منیبہ علی نے 59رنز اسکور کیے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہیں جس میں 9 چوکے شامل تھے ۔یہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان  کی چھٹی نصف سنچری ہے۔

دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 98  رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم سپر 6 میں اپنا تیسرا اور آخری میچ پیر کے روز سری لنکا ویمنز  کے خلاف کھیلے گی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.