URDUقائداعظم ٹرافی گولڈ : نیاز خان کی کریئر بیسٹ 7 وکٹیں ، سجاد ابراہیم کے ریکارڈ 17 چھکے

قائداعظم ٹرافی گولڈ : نیاز خان کی کریئر بیسٹ 7 وکٹیں ، سجاد ابراہیم کے ریکارڈ 17 چھکے

قائداعظم ٹرافی گولڈ کے چوتھے راؤنڈ کے دوسرے دن کی خاص بات پشاور بلوز کے نیاز خان کی 7 وکٹوں کی کریئر بیسٹ  کارکردگی تھی۔

اسلام آباد کے محمد موسٰی نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ فاٹا کے کپتان شاہین آفریدی نے آل راؤنڈ پرفارمنس دیتے ہوئے 42 رنز بنائے اور 4وکٹیں حاصل کیں۔

فیصل آبادکے عتیق الرحمن اور عاصم علی ناصر نے سنچریاں اسکور کیں۔

دوسری جانب سلور کیٹگری میں پشاور وائٹس کے سجاد ابراہیم نے لاڑکانہ کے خلاف اپنی 139 رنز کی اننگز میں  17چھکے لگائے جو نیا قومی ریکارڈ ہے۔اس سے قبل ایم آئی ٹی کے محمد فاروق نے اسی سیزن میں کے آر ایل کے خلاف ایک اننگز میں 14 چھکے لگائے تھے۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں فیصل آباد نے  دفاعی چیمپئن کراچی بلوز  کے 185 رنز کے جواب میں  پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 426 رنز بنائے تھے۔

عتیق الرحمن 135  اور اویس ظفر 56 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔  عاصم علی ناصرنے 132  رنز بنائے۔اسد عمر نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں  لاہور وائٹس کی ٹیم ملتان کے132  رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 182 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ طیب طاہر 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔محمد شان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان نے دوسری اننگز میں 5وکٹوں پر 161 رنز بنائے تھے۔ وقار حسین 64 رنز پرناٹ آؤٹ ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ  اسٹیڈیم میں پشاور بلوز کی ٹیم  سیالکوٹ بلوز کے 189 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔صاحبزادہ عبداللہ 23 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔شعیب اختر جونیئر نے 54 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

سیالکوٹ بلوز  دوسری اننگز میں  200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عماد بٹ نے  65 رنزاسکور کیے۔

نیاز خان نے 61 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جو ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین بولنگ ہے جو اس سے پہلے 97 رنز کے عوض 6 وکٹ تھی۔

یاد رہے کہ انہوں نے لاہور وائٹس کے خلاف  گزشتہ میچ میں بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پشاور بلوز کو جیتنے کے لیے 268 رنزکا ہدف ملا ہے۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد کی ٹیم فاٹا کے خلاف  پہلی اننگز میں 306 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عظیم باری 90 حمزہ وحید 79 اور سرمد بھٹی 60 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔

شاہین شاہ آفریدی نے81  رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔آفاق آفریدی نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جواب میں فاٹا  کی ٹیم پہلی اننگز میں 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔سلمان خان 52  شاہین آفریدی 42  اور حیات اللہ 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

محمد موسٰی نے 58 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد نے دوسری اننگز میں  5 وکٹوں پر 78 رنز بنائے تھے ۔آفاق آفریدی نے 3 اور شاہین آفریدی نے 2  وکٹیں حاصل کیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.