URDUپریذیڈنٹ ٹرافی میں کاشف بھٹی، عاکف جاوید ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کی عمدہ بولنگ

پریذیڈنٹ ٹرافی میں کاشف بھٹی، عاکف جاوید ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کی عمدہ بولنگ

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات  کاشف بھٹی۔ عاکف جاوید ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کی عمدہ بولنگ تھی ۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی آخری مرتبہ 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلے تھے۔ سات سال بعد وہ دوبارہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں اور کے آر ایل کی طرف سے  غنی گلاس کے خلاف  انہوں نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے61 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں شاہین آفریدی کی عمدہ بولنگ کے سبب  غنی گلاس کی ٹیم  پہلی اننگز میں 306رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسیب اللہ صرف ایک رن کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے۔

اس طرح کے آر ایل کو پہلی اننگز میں 241 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔ کے آرایل نے دوسری اننگز میں  ایک وکٹ پر 164 رنز بنائے تھے۔

فخرزمان  پہلی اننگز میں 128رنز کی شاندار سنچری کے بعد دوسری اننگز میں بھی سنچری کی طرف بڑھ رہے ہیں وہ  3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 76رنز پرناٹ آؤٹ ہیں۔

شاہ زیب خان بھی ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 76 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں یہ دونوں دوسری وکٹ کی شراکت میں 149  رنز بناچکے ہیں۔

ایب آباد اسٹیڈیم میں ایم آئی ٹی سلیوشنز کی ٹیم کنگز مین اکیڈمی کے 565 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔محمد فاروق 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

عاکف جاوید نے  79 رنز دے کر 6  وکٹیں حاصل کیں۔

فالوآن کے بعد ایم آئی ٹی سلیوشنز نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 203 رنز بنائے تھے۔محمد فاروق نے67 رنز بنائے۔

ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم پی ٹی وی کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں  204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے  34رنز دے کر5  وکٹیں  حاصل کیں۔فیصل اکرم نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

فالوآن کے بعد اوجی ڈی سی ایل نے دوسری اننگز میں 3  وکٹوں پر 63  رنز بنائے تھے۔

شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم اسٹیٹ بینک کے158  رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 188  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

لیفٹ آرم اسپنر کاشف بھٹی نے 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیٹ بینک نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 190  رنز بنالیے تھے۔ حسن رضا خان نے 103 رنز کی اننگز کھیلی۔فہام  الحق  78 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ان دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں  186 رنز کا اضافہ کیا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.