واریئرز کی لگاتار تیسری جیت ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی میں
ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں واریئرز نے چیمپئنز کو 24 رنز سے شکست دے دی ۔
یہ اس ٹورنامنٹ میں واریئرز کی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پیر کو کھیلے گئے میچ میں چیمپئنزنے ٹاس جیت کر واریئرز کو بیٹنگ کی جس نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر154 رنز بنائے۔
حفصہ خالد 2 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 47 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ رامین شمیم نے 4چوکوں کی مدد سے 29 اور صدف شمس نے 5چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔
طیبہ امداد نے 27 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
چیمپئنز جواب میں 19.2 اوورز میں 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
نتالیہ پرویز نے 31 اور شوال ذوالفقار نے 22 رنز بنائے۔
عائشہ بلال نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 15 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیانا بیگ اور ذونیش ستار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ٹورنامنٹ کا چھٹا میچ منگل کو واریئرز اور انکریڈیبلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔


Leave a Reply