ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی میں انکریڈیبلز کی پہلی جیت، واریئرز کی پہلی شکست
ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں انکریڈیبلز نے واریئرز کو 39 رنز سے شکست دے دی ۔
یہ اس ٹورنامنٹ میں انکریڈیبلز کی پہلی کامیابی اور واریئرز کی پہلی شکست ہے تاہم واریئرز اور چیمپئنز پہلے ہی فائنل میں جگہ بناچکی ہیں جو 5 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں منگل کو کھیلے گئے میچ میں انکریڈیبلز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 167رنز بنائے۔
عائشہ ظفر نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔گل فیروزہ نے چار چوکوں کی مدد سے 46 رنز اسکور کیے۔
واریئرز جواب میں 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر128 رنز بناپائی
صدف شمس نے 38 اور ایمان فاطمہ نے 36 رنز بنائے۔
ام ہانی اور وحیدہ اختر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔


Leave a Reply