URDUپاکستان انڈر 19 دوسرے ون ڈے میں بھی کامیاب، عبدالقادر کے جارحانہ 146 رنز

پاکستان انڈر 19 دوسرے ون ڈے میں بھی کامیاب، عبدالقادر کے جارحانہ 146 رنز

پاکستان  انڈر 19 نے  انگلینڈ انڈر 19  کو  دوسرے  یوتھ ون ڈے میں 122  رنز سے شکست دے دی۔

اس میچ کی خاص بات عبدالقادر کی جارحانہ سنچری تھی۔

یاد رہے کہ پہلا ون ڈے پاکستان انڈر 19نے 177 رنز سے جیتا تھا۔

ہفتے کے روز گلفرڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی جو 49.2 اوورز میں  308 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 37.1   اوورز میں 186 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان  کی اننگز کی خاص بات عبدالقادر کی شاندار سنچری تھی۔ انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف  100گیندوں پر 146 رنز اسکور کیے جس میں 12 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے

ان کے 12 چھکے یوتھ ون ڈےمیں کسی بھی پاکستانی بیٹر کے سب سے زیادہ چھکے ہیں ۔ سابقہ ریکارڈ شاہ زیب خان کے10  چھکوں کا تھا۔

یاد رہے کہ عبدالقادر نے انگلینڈ انڈر19 کے خلاف یوتھ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے  66 اور 80 رنز اسکور کیے تھے۔

حمزہ ظہور نے 2چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے55 رنز اسکور کیے۔

حیام خان نے ایک چھکے اور  6 چوکوں کی مدد سے37  رنز بنائے۔ احمد حسین نے دو چھکوں کی مدد سے28  رنز کی اننگز کھیلی۔

جارج ہیرس۔ لیوک ہینڈز اور ٹام ایڈورڈز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی اننگز میں  وکٹ کیپر رابی بومین  جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے لیکن دیگر بیٹرز پاکستانی بولرز کا اعتماد سے مقابلہ نہ کرسکے۔

بومین نے نقاب شفیق کے ایک ہی اوور میں تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 22 رنز بنائے۔

رضوان اللہ نے 32 اور محمد صیام  نے 56 رنز دے کر تین تین  وکٹیں حاصل کیں۔

احمد حسین اور نقاب شفیق نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے ۔

تیسرا ون ڈے  14 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری ون ڈے 16 ستمبر کو ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.