قائداعظم ٹرافی گولڈ کے پہلے دن محمد رضوان، نجب خان اور محمد ہریرہ کی سنچریاں
قائداعظم ٹرافی گولڈ کے پہلے راؤنڈ کے پہلے دن محمد رضوان نے پشاور بلوزکی طرف سے فیصل آباد کے خلاف سنچری اسکور کی۔ ان کے ساتھی نجب خان بھی تین ہندسوں کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔سیالکوٹ بلوز کے محمد ہریرہ دفاعی چیمپئن کراچی بلوز کے خلاف سنچری اسکور کی۔
نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 241 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد ہریرہ نے 13 چوکوں اور ایک چھکےکی مدد سے 117 رنز اسکور کیے ۔یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی 13ویں سنچری ہے۔محمد عمر نے 19 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی بلوز نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر 9 رنز بنائے تھے۔
شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں اسلام آباد کی ٹیم ملتان کے خلاف پہلی اننگز میں 215 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔حماد خان نے 50 رنز اسکور کیے۔
محمد شافدن اور محمد شہزاد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں فاٹا نے لاہور وائٹس کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر311 رنز بنائے تھے۔فواد ارشد 91 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ریحان آفریدی نے 69 رنز بنائے۔ حماد عزیز نے 81 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور بلوز نے فیصل آباد کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 306 رنز بنائے تھے۔ محمد رضوان نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 16 ویں سنچری اسکور کی اور 21چوکوں کی مدد سے111 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔
نجب خان 101 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ۔ دونوں چوتھی وکٹ کی شراکت میں 179 رنز کا اضافہ کرچکے ہیں۔
قائداعظم ٹرافی سلور میں راولپنڈی کی ٹیم لاہور بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں صرف 69 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔نثار احمد نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں لاہور بلوز نے 9وکٹوں پر 168 رنز بنائے تھے۔ فیضان غنی اور محمد نبیل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
حیدرآباد نے ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 333 رنز بنائے تھے۔صدام سعید نے139 رنز اسکور کیے۔
لاڑکانہ کی ٹیم کوئٹہ کے خلاف پہلی اننگز میں 116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نجیب اللہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ نے کھیل ختم ہونے پر چار وکٹوں پر 127 رنز بنائے تھے۔
ایبٹ آباد کی ٹیم سیالکوٹ وائٹس کے خلاف 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سلمان اسلم نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
سیالکوٹ وائٹس نے جواب میں 2 وکٹوں پر108 رنز بنائے تھے۔
آزاد جموں کشمیر کی ٹیم کراچی وائٹس کے خلاف 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔حسنین ندیم نے 80 رنز بنائے۔سیف اللہ نے وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی وائٹس نے کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں پر 16 رنز بنائے تھے۔
بہاولپور نے پشاور وائٹس کے خلاف6 وکٹوں پر237 رنز بنائے تھے۔



Leave a Reply