URDUنیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز، ایمان فاطمہ کی سنچری

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز، ایمان فاطمہ کی سنچری

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہفتے کے روز  فیصل آباد کے دو مختلف گراؤنڈز  میں شروع ہوگیا۔

پہلے دن کی خاص بات انونسیبلز کی ایمان فاطمہ کی سنچری تھی۔

بوہڑنوالی گراؤنڈ  میں انونسیبلز  نے چیلنجرز  کو 72 رنز سے ہرادیا۔

انونسیبلز نے پہلے بیٹنگ کی اور  20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 175 رنز بنائے۔

ایمان فاطمہ نے 49 گیندوں پر 12 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔ سدرہ امین نے 44گیندوں پر48  رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے جس میں چھ چوکے شامل تھے۔ ام ہانی اور رابعہ رانی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں چیلنجرز سترہ اوورز میں  103  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

عائشہ ظفر نے 27 رنز اسکور کیے۔ عروب شاہ نے24 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایمان فاطمہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

جواد  کلب گراؤنڈ  میں کانکررز نے اسٹارز کو 16 رنز  سے شکست دے دی۔

کانکررز نے پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 9  وکٹوں پر 120 رنز بنائے۔

گل رخ نے 48 رنز اسکور کیے۔ڈیانابیگ ، ثمینہ آفتاب اور مومنہ ریاست نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹارز کی ٹیم جواب میں 19.3  اوورز میں 104 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔مناہل35 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔حمنہ بلال اور نیہا شرمین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ گل رخ پلیئر آف دی میچ رہیں۔

ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں دفاعی چیمپئن اسٹارز، انونسیبلز، چیلنجرز ، اسٹرائیکرز اور کانکررز حصہ لے رہی ہیں۔

اسٹارز کی قیادت طوبٰی حسن کررہی ہیں۔انونسیبلز کی کپتان گل فیروزہ ہیں۔ چیلنجرز عائشہ ظفر اور کانکررز منیبہ علی کی کپتانی میں حصہ لے رہی ہے جبکہ فاطمہ ثنا اسٹرائیکرز کی کپتان ہیں۔

یہ ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے جس کا فائنل 25 اکتوبر کو ہوگا۔ فاتح ٹیم کو پندرہ لاکھ روپے اور رنرز اپ کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.