URDUایم آئی ٹی کی اوجی ڈی سی ایل کے خلاف 75 رنز سے کامیابی ، خالدعثمان کی 10وکٹیں

ایم آئی ٹی کی اوجی ڈی سی ایل کے خلاف 75 رنز سے کامیابی ، خالدعثمان کی 10وکٹیں

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے پانچویں راؤنڈ کے  تیسرے دن ایم آئی ٹی سلیوشنز نے اوجی ڈی سی ایل کو 75 رنز سے شکست دے دی۔لیفٹ آرم اسپنر خالد عثمان نے میچ میں10 وکٹیں حاصل کیں

پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست اسٹیٹ بینک کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگز میں صرف 56 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں اوجی ڈی سی ایل کو  ایم آئی ٹی سلیوشنز  کے خلاف جیتنے کے لیے 221 رنز کا ہدف ملا تھا  لیکن پوری ٹیم  145 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سعد خان نے  96 رنز اسکور کیے۔ خالد عثمان نے 39 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد اسمعیل نے  بھی 49 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

خالد عثمان نے پہلی اننگز میں 23  رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں اس طرح انہوں نے میچ میں صرف 62  رنز کے عوض 10 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ایم آئی ٹی دوسری اننگز میں 190 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے حسنین ندیم نے 55  رنز اسکور کیے۔دانش عزیز نے 33 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں کے آر ایل پہلی اننگز میں 144  رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی۔ شاہد عزیز نے 41 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن کے آر ایل  نے زبردست فائٹ بیک کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو پہلی اننگز میں صرف 56 رنز پر آؤٹ کردیا۔

ارشد اقبال نے 24 رنز دے کر4  وکٹیں حاصل کیں۔ فہیم اشرف نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

کے آر ایل نے کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں  2 وکٹوں پر173  رنز بناکر261  رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ شاہ زیب خان 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد فائق 57 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں پی ٹی وی کی ٹیم غنی گلاس  کے 102  رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں  428 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عمار نے 16 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 124 رنز اسکور کیے۔

خرم شہزاد نے 133 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

غنی گلاس نے دوسری اننگز میں 3  وکٹوں پر 183  رنز بنائے تھے۔حماد بٹ نے 63 رنز اسکور کیے۔ اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے غنی گلاس کو  اب بھی 143  رنز درکار ہیں۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں  ایس این جی پی ایل کی ٹیم کنگز مین اکیڈمی کے 217 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں  234 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شان مسعود 83  اور اذان اویس  62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

میر حمزہ نے 49 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں ۔محمد الیاس نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

کنگز مین نے دوسری اننگز میں  3 وکٹوں پر 167 رنز بنائے تھے۔ محمد طیب 70  رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.