ڈرامائی آغاز کے بعد انگلینڈ کی 8 وکٹوں سے کامیابی ، سیریز میں کلین سوئپ
Edgbaston Test and series wrap, what Pakistan gained and lost; bowlers dominated series as no batter scored 100, future of Pakistan Test cricket + President’s Trophy 1 day 1 roundup https://t.co/FOgVsSAgsG
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) September 12, 2026
محمد عباس نے ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کی دوسری اننگز کے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کرکے سنسنی پھیلادی لیکن اس ڈرامائی آغاز سے سنبھلتے ہوئے انگلینڈ نے 8 وکٹوں کی جیت کے ساتھ اس سیریز کا اختتام تین صفر کے وائٹ واش پر کردیا۔
انگلینڈ نے ہیڈنگلے ٹیسٹ اننگز اور 103 رنز سے اور لارڈز ٹیسٹ194 رنز سے جیتا تھا۔
انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا تھا۔ محمد عباس نے انگلینڈ کی اننگز کی پہلی ہی گیند پر بین ڈکٹ کو وکٹ کیپر غازی غوری کے ہاتھوں کیچ کیچ کرادیا اور پھر اسی اوور کی آخری گیند پر ایمیلو گے کو بھی صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔
اس سیریز میں انگلینڈ کی اوپننگ پارٹنرشپ خاصی مایوس کن رہی اور پانچ اننگز میں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ ہیڈنگلے میں صرف 36 رنز کی رہی ہے۔
بین ڈکٹ کا اس سیریز میں سب سے بڑا اسکور 17 رہا جبکہ ایمیلیو گے صرف ایک نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوسکے۔
2 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد جارڈن کاکس اور کپتان جو روٹ نے تیسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 128 رنز بناکر اس میچ کو اپنے حق میں کردیا۔
جارڈن کاکس نے 59 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے شامل تھے۔یہ اس سیریز میں ان کی تیسری نصف سنچری ہے ۔
جو روٹ نے 8 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ یہ اس سیریز میں ان کی دوسری نصف سنچری ہے۔
محمد علی نے انہیں 23 رنز پر بولڈ کردیا لیکن وہ نوبال ہوگئی۔اس کے علاوہ ان کے خلاف ایل بی ڈبلیو ریویو بھی پاکستان نے ضائع کیا۔
بنگلہ دیش کے دورے سے پاکستانی فاسٹ بولرز نے نوبالز کرانے کی حد ہی کردی ہے جن میں خرم شہزاد مجموعی طور پر 35نوبالز کے ساتھ سرفہرست رہے۔ محمد علی نے دو ٹیسٹ سیریز میں مجموعی طور پر 22 نوبالز کی ہیں۔ انہوں نے اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 6 نوبالز کی تھیں ۔ لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی ان کی 6 نوبالز تھیں۔
ڈین لارنس 65 رنز کی اننگز اور دو وکٹوں کی کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
پلیئر آف دی سیریز اولی رابنسن ( 21 وکٹ) اور محمدعباس ( 13 وکٹ ) رہے۔
تین ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں پاکستان کی گرنے والی58 وکٹوں میں اولی رابنسن نے سب سے زیادہ 21 وکٹیں حاصل کیں۔ جوش ٹنگ 19 اور جوفرا آرچر12 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ چوتھے فاسٹ بولر گس اٹکنسن کو 4 وکٹیں مل سکیں۔ڈین لارنس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 204 رنز سعود شکیل نے بنائے جبکہ سب سے زیادہ 13 وکٹیں محمد عباس نے حاصل کیں۔
اس سیریز میں دونوں ٹیموں کی طرف سے ایک بھی سنچری نہیں بن سکی۔ پاکستان کی طرف سے سعود شکیل 97 اور شان مسعود 95 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ انگلینڈ کی طرف سے سب سے بڑی اننگز ہیری بروک نے 91 رنز کی کھیلی ۔ وہ اس سیریز میں سب سے زیادہ 215 رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔
Pakistan Head Coach Mike Hesson Post-Match Press Conference | Pakistan vs England, 3rd Test#ENGvPAK | #PakistanCricket pic.twitter.com/Ep5VWvTquJ
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 12, 2026



Leave a Reply