سہ فریقی سیریز میں پاکستان ویمنز انڈر 19 کی چوتھی شکست
سہ فریقی ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش ویمنز انڈر19 نے پاکستان ویمنز انڈر 19 کو 32 رنز سے شکست دے دی۔
یہ اس سیریز میں پاکستان کی پانچ میچوں میں چوتھی اور بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل تیسری شکست ہے۔
یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان ویمنز انڈر 19 کو بنگلہ دیش نے 30 رنز سے ہرایا تھا ۔دوسرے میچ پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ تیسرے میچ میں اسے بنگلہ دیش نے 13 رنز سے ہرادیا تھا جبکہ چوتھے میچ میں اسے سری لنکا کے خلاف 9 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 136 رنز بنائے۔
پاکستان ٹیم جواب میں 20 اوورز میں 9 وکٹوں پرصرف 104 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔
بنگلہ دیش کی اننگز میں سعدیہ اسلام نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 44 رنز اسکور کیے۔شیرینا خاتون نے 32 اور نشیتا اکتر نے 20 رنز بنائے۔
شہربانو، روزینہ اکرم اور ماہ نور زیب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی اننگز ایک بار مایوسی کا شکار رہی۔ راویل فرحان 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔اقصٰی حبیب نے 23 رنز اسکور کیے۔
کومل خان 9 ۔راحیمہ سید 12۔ کپتان فضا فیاض ایک اور ذوفشاں ایاز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئیں۔
فرجانہ میدھا 19 نے رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔نشیتا اکتر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان ٹیم اپنا چھٹا اور آخری لیگ میچ پیر 12 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔
سہ فریقی سیریز کا فائنل 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔



Leave a Reply