URDUویمنز انڈر 19 سیریز میں پاکستان ویمنز انڈر 19 کی تیسری شکست

ویمنز انڈر 19 سیریز میں پاکستان ویمنز انڈر 19 کی تیسری شکست

پاکستان ویمنز انڈر 19 کو سری لنکا  ویمنز انڈر 19 کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اپنے چوتھے  میچ میں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سیریز میں پاکستان تیسری شکست ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان ویمنز انڈر 19 کو بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 نے 30 رنز سے ہرایا تھا ۔دوسرے میچ  پاکستان ویمنز انڈر 19 نے  سری لنکا انڈر 19 کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں اسے بنگلہ دیش انڈر 19 نے 13 رنز سے ہرادیا تھا۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں  پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  20 اوورز میں  8 وکٹوں پر صرف  110  رنز بنائے۔

سری لنکا نے جواب میں 15.2  اوورز میں صرف ایک وکٹ  کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان  کی اننگز میں کومل خان نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے54  رنز اسکور کیے۔ انہوں نے راویل فرحان کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 57 رنز کا اضافہ کیا ۔ راویل نے 26 رنز بنائے  لیکن اس کے بعد کوئی بھی بیٹر قابل ذکر پرفارمنس دینے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔ کپتان فضا فیاض صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ ان سمیت پانچ بیٹرز رن آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کی پوری ٹیم صرف  53 رنز کے اضافے پر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا  کی اننگز میں سنجنا کاوندی اور ویموکشا بالا سوریا نے اپنی ٹیم کو 108  رنز کا شاندار آغاز فراہم کرکے جیت یقینی بنادی۔

سنجنا نے ایک چھکے اور8  چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔بالاسوریا  43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان کے اگلے دو میچز11  اکتوبر کو بنگلہ دیش اور 12 اکتوبر کو  سری لنکا کے خلاف ہیں۔

سہ فریقی سیریز کا فائنل 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.