URDUپریذیڈنٹ ٹرافی میں سنچری اور پانچ وکٹوں کے بغیر دن

پریذیڈنٹ ٹرافی میں سنچری اور پانچ وکٹوں کے بغیر دن

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چھٹے راؤنڈ کے  پہلے دن  ایم آئی ٹی سلیوشنزنے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم اسٹیٹ بینک کے خلاف پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 364 رنز بنائے تھے

ابوذر طارق نے ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 77 رنز اسکور کیے۔

خالد عثمان 41 اعتزاز حبیب 40  اور محمد فاروق  39 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

محمد عباس نے 59 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 928 ہوگئی ہے۔ شاہد عزیز نے بھی تین کھلاڑیوں کو 120  رنز کے عوض آؤٹ کیا۔

پی ٹی وی  کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 220 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شرون سراج نے 9  چوکوں کی مدد سے 64 رنز اسکور کیے۔ تیمور خان نے6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 62  رنز بنائے۔

احمد بشیر نے 59 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ارشد اقبال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کے آر  ایل نے کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں پر 59رنز بنائے تھے۔شاہ زیب خان25 اور افتخار احمد 15 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کے پی کے کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ٹورنامنٹ کے شیڈول پر نظرثانی کی ہے اور پشاور اور ایبٹ آباد کے میچز وہاں سے منتقل کردیے  ہیں ۔ چھٹا راؤنڈ دو مرحلوں میں کھیلا جارہا ہے۔ پیر کے روز  دو میچز شروع ہوئے ہیں۔ پی ٹی وی اور کے آر ایل شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں مدمقابل ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک اور ایم آئی ٹی سلیوشنز کا میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہے۔

غنی گلاس اور کنگزمین اکیڈمی 14 اکتوبر سے رانا نوید  الحسن اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلیں گی اسی روز سے  ایس این جی پی ایل کی ٹیم اوجی ڈی سی ایل کے خلاف ایل سی سی اے گراؤنڈ میں مدمقابل ہوگی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.