زمبابوے کے خلاف پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
لاہور۔ بیٹرز عمیمہ سہیل اور سائرہ جبین اور بولرز انعم امین، اُم ہانی، عائشہ بلال اور انوشہ ناصر زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ یہ ون ڈے سیریز کراچی میں 4 سے 9 مئی تک کھیلی جائے گی۔ جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
عمیمہ سہیل نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر تھیں جنہوں نے آٹھ میچوں میں 391 رنز بنائے جبکہ سائرہ نے نو میچوں میں 364 رنز بنائے تھے۔ اسی طرح لیفٹ آرم اسپنر انعم 21 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بولر تھیں جبکہ اُم ہانی، عائشہ اور انوشہ بالترتیب 17، 16 اور 13 وکٹیں لے کر نمایاں رہی تھیں۔
مومِنہ ریاست کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 23 سالہ مومنہ نے دسمبر میں 50 اوورز کے ایونٹ میں 19 وکٹیں حاصل کیں اس کے بعد حال ہی میں قومی خواتین ٹی20 میں 16 وکٹیں حاصل کیں۔
فاطمہ ثنا سیریز میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی، جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہے۔ پاکستان نے اس ایڈیشن میں ایک سیریز کھیلی ہے جو جنوبی افریقہ کے دورے پر 2-1 سے ہاری۔ اس کے برعکس زمبابوے نے پچھلے ماہ نیوزی لینڈ کے دورے میں تینوں ون ڈے میچ جیتےہیں ۔
نیوزی لینڈ دو تین میچوں کی سیریز سے 10 پوائنٹس کے ساتھ درجہ بندی میں سبقت لیے ہوئے ہے جبکہ سری لنکا آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ، بھارت اور آئرلینڈ نے ابھی 11 ٹیموں کے مقابلے میں سیریز نہیں کھیلی ہے۔ ہر ٹیم تین میچوں کی 8 سیریز کھیلے گی جن میں چار ہوم اور چار اوے ہیں۔ٹاپ کی آٹھ ٹیمیں جن میں سات ٹاپ رینکنگ ٹیموں کے ساتھ میزبان ملک یا ممالک شامل ہیں خود بخود آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ 2029 کے لیے کوالیفائی کریں گی،جبکہ باقی تین ٹیمیں آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2029 کوالیفائر میں حصہ لیں گی۔
پاکستان ویمنز ون ڈے اسکواڈ: فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، مومنہ ریاسات، منیبہ علی (وکٹ کیپر) نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور تسمیہ رباب۔
ریزرو کھلاڑی : ارم جاوید، ایمان فاطمہ، سائرہ جبین، طوبی حسن اور امبر کائنات۔
سیریز کا شیڈول (تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہونگے)۔
4 مئی ۔پہلا ون ڈے میچ (3:30 بجے سہ پہر)
6 مئی دوسرا ون ڈے میچ (3:30 بجے سہ پہر )
9 مئی تیسرا ون ڈے میچ (3:30 بجے سہ پہر)
12مئی پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ (7:30 بجے شام )
14مئی دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ (7:30 بجے شام)
15مئی تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ( 30: 7 بجے شام )



Leave a Reply