URDUکے ویم ہوج کے 83 رنز ناٹ آؤٹ ، پاکستانی بولرز کے ہاتھ صرف تین وکٹیں

کے ویم ہوج کے 83 رنز ناٹ آؤٹ ، پاکستانی بولرز کے ہاتھ صرف تین وکٹیں

تاروبا ۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن 67 اوورز کی بیٹنگ میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے تھے۔ پہلے بارش اور پھر کم روشنی کی وجہ سے کھیل روک دینا پڑا۔

ٹیسٹ میچ کی پہلی مرتبہ میزبانی کرنے والے برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم چار فاسٹ بولرز محمد عباس ۔ محمد علی ۔خرم شہزاد اور عامر جمال کے علاوہ لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان کے ساتھ میدان میں اتری ہے جن کا یہ پہلا ٹیسٹ ہے وہ ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے پاکستان کے 263 ویں کرکٹر ہیں۔

عام خیال یہی تھا کہ عبداللہ فضل کے انجرڈ ہونے جانے کے بعد اویس ظفر کو ٹیسٹ کیپ دی جائے گی لیکن انہیں ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔

تیج نرائن چندر پال اور برینڈن کنگ نے محتاط انداز میں اننگز کی ابتدا کی ۔ چندرپال نے اپنا پہلا رن 21 ویں گیند پر بنایا اور پہلا چوکا 43 ویں گیند پر لگایا۔ان کے خلاف محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل بھی ہوئی تاہم پاکستان کا لیا ہوا ریویو ضائع گیا۔

پہلے سیشن میں گرنے والی واحد وکٹ محمد عباس نے برینڈن کنگ کو 12 رنز پر بولڈ کرکے حاصل کی۔

جب ویسٹ انڈیز کا اسکور 14.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز تھا تو بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا تھا۔ کھیل دوبارہ شروع ہونے کے بعد چندر پال اور ہوج نے اسکور کو 64 تک لے گئے اس موقع پر عامر جمال نے اپنے پہلے ہی اوور میں چندرپال کو سلپ میں سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ چندر پال نے 77 گیندوں پر 21 رنز اسکور کیے۔

کے ویم ہوج جنہوں نے پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں92 رنز اسکور کیے تھے تیسری ٹیسٹ سنچری سے صرف 17 رنز کی دوری پر ہیں۔ ان کے83 ناٹ آؤٹ میں میں9 چوکے شامل ہیں۔

سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے عامر جانگو ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 21 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس مرتبہ محمد عباس کی گیند پر لیا گیا ریویو ضائع نہیں گیا اور پاکستان کو 106 کے مجموعی اسکور پر تیسری وکٹ مل گئی۔

جب کھیل کم روشنی کے سبب ختم کرنا پڑا تو کےویم ہوج کے ساتھ شائی ہوپ 39 رنز پر دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹرتھے۔ یہ دونوں چوتھی وکٹ کی شراکت میں 88 رنز کا اضافہ کرچکے ہیں۔

محمد عباس 44 رنز کے عوض 2 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 1000 وکٹوں کے سنگ میل کی طرف بھی بڑھتے جارہے ہیں اور اب ان کی وکٹوں کی تعداد 891 ہوگئی ہے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.