URDUجے ڈی ڈبلیو کی حیدرکرکٹ کلب کے خلاف کامیابی ، عثمان قادر کی8 وکٹیں

جے ڈی ڈبلیو کی حیدرکرکٹ کلب کے خلاف کامیابی ، عثمان قادر کی8 وکٹیں

جے ڈی ڈبلیو نے  پریذیڈنٹ ٹرافی  گریڈ ٹو گولڈ  کا آغاز حیدر کرکٹ کلب کے خلاف  10 وکٹوں کی جیت سے کیا۔ تین روزہ میچ دوسرے دن ہی ختم ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس  میں  حیدر کرکٹ کلب نے جے ڈی ڈبلیو کے اسکور 275  رنز کے جواب میں پہلی اننگز  3 وکٹوں پر39 رنز پر شروع کی اور پوری ٹیم 123  رنز پر آؤٹ ہوگئی۔یوں اسے فالوآن پر مجبور ہونا پڑا۔عمران خان 41 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

عثمان قادر نے 40 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

حیدر کرکٹ کلب کی ٹیم دوسری اننگز میں 202رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اسفندیار 41۔انیس حفیظ 36 ناٹ آؤٹ اور علی عمران زیدی 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

عثمان قادر نے 84  رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اسطرح میچ میں انہوں نے124  رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں۔عزیر ممتاز نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جے ڈی ڈبلیو کو جیتنے کے لیے 51 رنز کا ہدف ملا تھا  اس نے بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیا۔زین عباس اورصاحبزادہ عبداللہ بالترتیب 29  اور 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جے ڈی ڈبلیو ٹورنامنٹ کے گروپ بی میں ہے جس میں دیگر ٹیمیں نیشنل بینک ۔ ایشال ایسوسی ایٹس۔ حیدرکرکٹ کلب اور کنگز مین ہیں ۔

جے ڈی ڈبلیو اپنا اگلا میچ 23  ستمبر سے کنگز مین کے خلاف اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلے گی۔

اس کا تیسرا میچ 27 ستمبر سے نیشنل بینک کےخلاف یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں  ہوگا۔

جے ڈی ڈبلیو  کا چوتھا میچ یکم اکتوبر سے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.