URDUیوتھ ٹیسٹ: انگلینڈ انڈر 19 کے 264 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ، برٹی مائیکل 98 رنز ناٹ آؤٹ

یوتھ ٹیسٹ: انگلینڈ انڈر 19 کے 264 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ، برٹی مائیکل 98 رنز ناٹ آؤٹ

انگلینڈ انڈر 19نے پاکستان انڈر 19 کے خلاف چار روزہ یوتھ ٹیسٹ کے پہلے دن پہلی اننگز میں 264 رنز بنائے تھے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

پہلے دن کی خاص بات اوپنر برٹی مائیکل کے ناقابل شکست 98 رنز تھے۔

بارش کی وجہ سے صرف 56.4 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

آرنڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ انڈر 19نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔میچ کی پانچویں ہی گیند پر مہمان ٹیم کو کامیابی مل گئی جب عبدالسبحان نے سیلوی کلنٹن کو عثمان خان کے ہاتھوں صفر پر کیچ کرادیا۔

برٹی مائیکل اور آئزک محمد نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 45 رنز کا اضافہ کیا۔ آئزک محمد 6 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بناکر محمد صیام کی گیند پر حسنین عباس ڈار کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

برٹی مائیکل کو بارش نے سنچری مکمل کرنے کا موقع نہیں دیا اور وہ کھیل ختم ہونے پر 17 چوکوں کی مدد سے 98 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔

انہوں نے کپتان رالفی البرٹ کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 152 رنز کا اضافہ کیا۔ البرٹ 19 چوکوں کی مدد سے 88 رنز بناکر محمد حذیفہ کی گیند پر علیان سلمان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

جو مورس 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بناکر عبدالسبحان کی گیند پر بولڈ ہوگئے انہوں نے مائیکل کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 65 رنز کا اضافہ کیا۔

جیک نیلسن بغیر کوئی رن بنائے احمد حسین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

عبدالسبحان نے64 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان انڈر19 ٹیم اس یوتھ ٹیسٹ کے بعد انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف چار ون ڈے میچز بھی کھیلے گی جو 9 ۔12 ۔14 اور 16 ستمبرکو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ ۔

فرحان یوسف (کپتان) عبدالقادر، عبدالسبحان، احمد حسین، علیان سلمان، حمزہ ظہور، حسنین عباس ڈار، حائم خان، جہانگیر بلال، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عمر زیب اور عثمان خان۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.