URDUپریذیڈنٹ ٹرافی فائنل: بولرز کا دن ، سراج الدین اور عامر جمال کی چھ چھ وکٹیں

پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل: بولرز کا دن ، سراج الدین اور عامر جمال کی چھ چھ وکٹیں

پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل کے پہلے دن بولرز چھائے رہے ۔ پہلے اسٹیٹ بینک کے فاسٹ بولر سراج الدین  کی چھ وکٹوں  کی عمدہ کارکردگی کے نتیجے میں ایم آئی ٹی سلیوشنز صرف 112  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں عامر جمال نے بھی چھ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی دکھائی جس کے نتیجے میں  اسٹیٹ بینک نے کھیل کا اختتام 136 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ  پر کیا۔

باغ جناح گراؤنڈ میں پانچ روزہ فائنل کا ٹاس ایم آئی ٹی سلیوشنز نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے بیٹرز جنہوں نے پچھلے میچوں میں شاندار پرفارمنس دی تھی اسمرتبہ  سراج الدین اور شاہد عزیز  کی بولنگ پر مشکل میں نظر آئے۔

اعتزاز حبیب خان ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے  29  رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ابوذر طارق اور عتیق الرحمن نے 18 ۔ 18 رنز اسکور کیے۔

سراج الدین نے 39  رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اس طرح وہ اس ٹورنامنٹ میں ابتک سب سے زیادہ 35 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔اس سے قبل اوجی ڈی سی ایل کے عامر خان نے 32 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شاہد عزیز نے39  رنز دے کر4  کھلاڑی آؤٹ کیے۔

محمد عباس اگرچہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے لیکن انہوں نے 6 اوورز میں صرف 4 رنز دیے۔

اسٹیٹ بینک  کی پہلی اننگز میں حسن رضا 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔وہ اس ٹورنامنٹ میں اب سب سے زیادہ 734 رنز بنانے والے بیٹربن گئے ہیں۔اس سے قبل پی ٹی وی کے محمد طحہ نے 730 رنز بنائے تھے۔

عامرجمال نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 14 رنز دے کر6  وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیٹ بینک کو 24  رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی دو وکٹیں باقی ہیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.