URDUپاکستان ویمنز کو آئرلینڈ ویمنز کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست

پاکستان ویمنز کو آئرلینڈ ویمنز کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں سپر6  مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ ویمنز کے خلاف 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ کی پاکستان کے خلاف 8 ویں کامیابی ہے ۔ پاکستان نے 16 میچز جیتے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ آئرلینڈ کی چھٹی جیت ہے۔

آئی سی سی کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی عالمی رینکنگ میں پاکستان کا نمبر آٹھواں اور آئرلینڈ کا نواں ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے گروپ مرحلے میں چار میں سے تین میچز جیتے تھے اور وہ گروپ بی میں بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پہلے نمبر پر رہی تھی لیکن اس نے سپر6 کا آغاز مایوس کن طریقے سے کیا ۔

عجمان میں جاری ٹورنامنٹ کے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پوری ٹیم 18.4  اوورز میں صرف 107 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آئرلینڈ نے13.2  اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان کی بیٹنگ ایک بار پھر غیرمستقل مزاجی کا شکار رہی۔ اوپنرز صدف شمس 7  اور شوال ذوالفقار ایک رن پر آؤٹ ہوگئیں۔

کپتان منیبہ علی صرف 14 رنزبناسکیں ۔ عائشہ ظفر8 رنز سے آگے نہ بڑھ سکیں اور جب ایمان فاطمہ 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں تو پاکستان ٹیم 9 اوورز میں صرف 49 رنز پر 5 وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی۔

سائرہ جبین کے ان فٹ ہوجانے کے سبب ٹیم میں شامل ہونے والی عمیمہ سہیل نے طوبٰی حسن کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 52 رنز کا اضافہ کیا۔

عمیمہ نے 3 چوکوں کی مدد سے35  رنزبنائے۔طوبی نے 20 رنز کی اننگزکھیلی جس میں 2 چوکے شامل تھے لیکن یہ کوشش ٹیم کو ایک معقول اسکور فراہم کرنے کے لیے کافی نہ تھی۔

پاکستان کی  آخری 5 وکٹیں اسکور میں صرف 6 رنزکا اضافہ کرسکیں۔

آئرلینڈ کی طرف سے لوسی لٹل نے21  رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔کارا مرے اور کیا مک کارٹنی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آئرلینڈ کی اوپنرز  ایمی ہنٹر اور گیبی لوئس مکمل طور پر پاکستان کی بولنگ پر حاوی رہیں ۔ان دونوں نے 103 رنزکی شاندار شراکت قائم کی۔ گیبی لوئس 46 گیندوں پر  ایک چھکے اور9 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بناکر عمیمہ سہیل کی گیند پر مومنہ ریاست کے ہاتھوں کیچ ہوگئیں۔۔ایمی ہنٹر نے آؤٹ ہوئے بغیر رنز بنائے جس میں 4 چوکے شامل تھے۔37

پاکستان ویمنز ٹیم سپر 6میں اپنا دوسرا میچ اتوار کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ اس کا آخری میچ پیر کے روز سری لنکا کے خلاف ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.