URDUقائداعظم ٹرافی : سلمان مرزا کی کریئر بیسٹ سات وکٹیں

قائداعظم ٹرافی : سلمان مرزا کی کریئر بیسٹ سات وکٹیں

بولرز چھائے رہے اور مجموعی طور پر 44 وکٹیں گرگئیں۔
ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن کراچی بلوز فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 185 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد رضا نے 5 چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔اسدرضا نے 49 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
فیصل آباد نے کھیل ختم ہونے پر بغیر کسی نقصان کے 56 رنز بنائے تھے۔
نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف 132 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔وقارحسین نے 44 رنز بنائے۔سلمان مرزا نے36 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جو فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی بہترین بولنگ ہے۔
کھیل ختم ہونے پر لاہور وائٹس نے 4 وکٹوں پر 38 رنز بنائے تھے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیالکوٹ بلوز کی ٹیم پشاور بلوز کے خلاف 189 رنز بناسکی۔حمزہ نذر نے 47 رنز بنائے۔محمد صیام نے52 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور نے کھیل ختم ہونے پر 6 وکٹوں پر 92 رنز بنائے تھے۔ اطہرمحمود اور شعیب اختر جونیئر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد نے فاٹا کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے تھے۔عظیم باری 90 اور حمزہ وحید 79 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔سرمد بھٹی 59 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.