URDUقائداعظم ٹرافی گولڈ منگل سے شروع ، بابراعظم لاہور وائٹس سے کھیلیں گے

قائداعظم ٹرافی گولڈ منگل سے شروع ، بابراعظم لاہور وائٹس سے کھیلیں گے

پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی گولڈ کا منگل سے آغاز ہورہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ  19 دسمبرکو پانچ روزہ فائنل کے ساتھ اختتام کو پہنچے گا۔

قائداعظم ٹرافی گولڈ کے میچز اسلام آباد ۔ راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں کھیلے جائیں گے۔

گولڈ  ٹورنامنٹ میں  8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن کراچی بلوز ۔ فیصل آباد ۔ فاٹا ۔ لاہور وائٹس ۔ اسلام آباد ۔پشاور۔ ملتان اور سیالکوٹ بلوز شامل ہیں۔

پاکستان کے ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی فاٹا کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابراعظم لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے۔

فیصل آباد کے کپتان عرفان نیازی ہیں۔ اسلام آباد کی قیادت شامل حسین کریں گے۔ کراچی بلوز کے کپتان سعود شکیل ہیں۔ لاہور وائٹس کی قیادت عامر جمال کریں گے۔ ملتان کے کپتان امام الحق ہیں۔ محمد رضوان پشاور کے کپتان ہیں اور سیالکوٹ کی ٹیم عبداللہ شفیق کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئن کراچی بلوز نے گزشتہ سال سیالکوٹ کو 214رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔کراچی بلوز  کے سعد بیگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں 4 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 1000 رنز بنائے تھے اور وکٹوں کے پیچھے 28  کیچز اور 4 اسٹمپڈ کیے تھے۔

اس شاندار کارکردگی پر انہوں نے ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر، وکٹ کیپر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے تین ایوارڈز حاصل کیے تھے۔

ملتان کے علی عثمان نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 48 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

قائداعظم ٹرافی سلور میں بارہ ٹیمیں شریک ہیں اور یہ میچز کراچی ملتان رحیم یارخان اور بہاولپور میں کھیلے جائیں گے۔ شریک ٹیموں میں لاہور بلوز۔ راولپنڈی۔ لاڑکانہ ۔ کوئٹہ ۔ بہاولپور۔ پشاور وائٹس۔ کراچی وائٹس۔ آزاد جموں کشمیر۔ حیدرآباد ۔ ڈیرہ مراد جمالی۔ ایبٹ آباد اور سیالکوٹ وائٹس شامل ہیں۔

سلور کا فائنل 3 سے7 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.