URDUسری لنکا ویمنز کی پاکستان ویمنز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے کامیابی،

سری لنکا ویمنز کی پاکستان ویمنز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے کامیابی،

ہمبنٹوٹا ۔ ایک ایسا میچ جس میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف اپنا سب سے بڑا اسکور بنایا اور تین سنچریاں بنیں ، سری لنکا ویمنز نےپاکستان ویمنز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمنز نے پہلا ون ڈے 5 وکٹوں سے جیتا تھا۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ دی جس نے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر273 رنز بنائے جو اس کا سری لنکا کے خلاف سب سے بڑا اسکور بھی ہے اس سے قبل اس کا سب سے بڑا اسکور 253 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ تھا جو اس نے 2022 میں کراچی میں بنایا تھا۔

جواب میں سری لنکا نے 46.5 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ یہ سری لنکا کا بھی پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے اس سے قبل اس نے بھی 2022 میں کراچی میں 7 وکٹوں پر 260 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی اننگز میں سدرہ امین 13 چوکوں کی مدد سے 100 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں 7 ویں سنچری ہے لیکن ان میں سے5 سنچریاں ان میچوں میں بنی ہیں جو پاکستان ہارا ہے۔

سدرہ امین نے صدف شمس ( 12 ) اور گل فیروزہ (27 ) کے آؤٹ ہونے کے بعد عائشہ ظفر کے ساتھ 78 منیبہ علی کے ساتھ 88 اور کپتان فاطمہ ثنا کے ساتھ 41 رنز کی تین پارٹنرشپس قائم کیں تاہم ان تینوں پارٹنرشپس میں ان کی ساتھی کھلاڑیوں کا حصہ نمایاں رہا۔

عائشہ ظفر2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 49 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔

منیبہ علی نے 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی اننگز کھیلی جو 14 ون ڈے اننگز میں ان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

فاطمہ ثنا نے 4چوکوں کی مدد سے 25 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی اننگز میں اگرچہ کپتان چماری اتاپتو صرف ایک رن بناکر فاطمہ ثنا کی گیند پر آؤٹ ہوگئیں لیکن اس کے بعد وشمی گونا رتنے اور ہرشیتھا سمارا وکرما کی شاندار سنچریوں نے اپنی ٹیم کو کامیابی دلادی ۔

گونارتنے 11چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 123 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں دوسری سنچری ہے۔

سمارا وکرما نے 9 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔ان کی بھی یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں دوسری سنچری ہے۔

ان دونوں نے دوسری وکٹ کی شاندار شراکت میں 203 رنز کا اضافہ کیا جو سری لنکا ویمنز کی ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی ڈبل سنچری پارٹنرشپ ہے۔

کویشا دلہاری 5 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ انہوں نے سمارا وکرما کے ساتھ 52 رنز کا اضافہ کیا۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.