URDUپاکستان ایشین گیمز مینز کرکٹ کے سیمی فائنل میں ، کوارٹرفائنل بارش کی نذر

پاکستان ایشین گیمز مینز کرکٹ کے سیمی فائنل میں ، کوارٹرفائنل بارش کی نذر

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم بغیر کھیلے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

پیر کے روز اس کا کوارٹرفائنل ہانگ کانگ کے خلاف تھا لیکن بارش نے اس میچ کو نہیں ہونے دیا یوں پاکستان ٹیم بہتر سیڈنگ کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔

بھارت کا افغانستان کے خلاف کوارٹرفائنل بھی بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا اور بھارت نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

منگل کو دو کوارٹرفائنلز کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا کا مقابلہ نیپال سے اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ملائشیا سے ہوگاگ

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز  جمعرات کھیلے جائیں گے۔فائنل تین اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان بھارت سری لنکا اور بنگلہ دیش کو براہ راست کوارٹرفائنل میں رکھا گیا ہے۔

بارش نے اس ٹورنامنٹ کو کافی متاثر کیا ہے۔ہفتے کے روز ملائشیا اور عمان کا میچ بھی ایک گیند کرائے بغیر ختم کردینا پڑا تھا جس کے نتیجے میں ملائشیا کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی تھی اسی روز نیپال اور جاپان کے میچ میں بھی صرف ایک اننگز ہوسکی تھی اور بہتر سیڈنگ کی وجہ سے نیپال نے کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

اس سے قبل ویمنز کرکٹ ایونٹ میں بھی چین اور بنگلہ دیش کا میچ بارش  کےسبب ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

پاکستان اور ہانگ کانگ ماضی میں دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مدمقابل آچکے ہیں دونوں مرتبہ پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔  2022 کے ایشیا کپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو صرف38  رنز پر آؤٹ کرکے155  رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 2023میں ایشین گیمز کے کوارٹرفائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف 68 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

2023  کی ٹیم کے تین کھلاڑی حیدر علی ۔ سفیان مقیم اور عرفات منہاس موجودہ ٹیم میں بھی شامل ہیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.