URDUویسٹ انڈیز سلیکٹ الیون کے خلاف پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ

ویسٹ انڈیز سلیکٹ الیون کے خلاف پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ

تاروبا ( ٹرینیڈاڈ ) ویسٹ انڈیز سلیکٹ الیون نے پاکستان کے خلاف چار روزہ وارم میچ کے تیسرے دن پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر268 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز گزشتہ روز کے اسکور 455 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے کے وم ہوج اور تیج نرائن چندر پال کی عمدہ بیٹنگ کے بعد پاکستانی بولرز صورتحال کو بڑی حد تک اپنے حق میں کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

ہوج صرف 8 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور علی عثمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 14 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے تیج نرائن چندر پال کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں148 رنز کا اضافہ کیا۔

تیج نرائن چندر پال جو سابق ٹیسٹ کرکٹر شیونرائن چندر پال کے بیٹے ہیں 155 گیندوں پر ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 51 رنز بناکر علی عثمان کی گیند پر محمد عباس کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس سے قبل محمد عباس نے اوپنر کوپر کو ایک رن پر ایل بی ڈبلیو کردیا تھا۔

محمد علی نے لگاتار دو گیندوں پر ایم بیکی جوزف ( 5 ) اور جوشوا دا سلوا ( صفر ) کو آؤٹ کردیا۔ انہوں نے اپنی تیسری کامیابی جوشوا جیمز ( صفر ) کو آؤٹ کرکے حاصل کی۔

دوسری جانب عامر جمال نے ٹیرنس ہائنڈز ( 24 ) اور اینڈرسن فلپ ( صفر ) کو آؤٹ کردیا۔

جیڈ گولی 44 اورجومیل واریکن 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔یہ دونوں نویں وکٹ کی شراکت میں 56 رنز کا اضافہ کرچکے ہیں۔

محمد علی نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عامر جمال اور علی عثمان نے بالترتیب 33 اور 62 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز سلیکٹ الیون اب بھی پاکستان کے اسکور سے 187 رنز پیچھے ہے اور اس کی 2 وکٹیں باقی ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک تاروبا میں کھیلا جائے گی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک پورٹ آف اسپین میں ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.