پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں عبداللہ فضل اور حسن رضا کی 378 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ۔
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ کے دوسرے دن کی خاص بات اسٹیٹ بینک کے اوپنرز عبداللہ فضل اور سردار حسن رضا کی غنی گلاس کے خلاف 378 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ تھی۔
فرسٹ کلاس کرکٹ میں یہ پاکستان کی کسی بھی اوپننگ جوڑی کی چھٹی بڑی اوپننگ پارٹنرشپ ہے۔اس سے پہلے کی بڑی پارٹنرشپ۔ 561۔418 ۔403۔389 ( دو مرتبہ ) اور 380 ہیں۔
نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک نے غنی گلاس کے خلاف پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 378 رنز بنالیے تھے۔
حسن رضا 28چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 204 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ یہ ان کی 9 ویں فرسٹ کلاس سنچری ہے۔
دو ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبداللہ فضل4 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے168 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔یہ ان کی 5 ویں فرسٹ کلاس سنچری ہے۔
اس سے قبل غنی گلاس پہلی اننگز میں 322 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شرجیل خان کے56 اور طاہر بیگ کے 67 رنز کے بعد علی رزاق نے سنچری اسکور کی اور 13 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے101 رنز بنائے۔
علی رزاق پاکستان کے سابق آل راؤنڈر کے بیٹے ہیں۔
شاہد عزیز اور ارشد اللہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی نے پی ٹی وی کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 237 رنز بنائے تھے۔
محمد ہریرہ نے اپنی 12 ویں فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی اور 20 چوکوں کی مدد سے133 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔ محمد سلیمان 4 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس سےقبل پی ٹی وی کی ٹیم پہلی اننگز میں 355 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
محمد شہزاد کی تیز ترین سنچری کے علاوہ شرون سراج نے73 رنز کی اننگز کھیلی۔محمد موسیٰ نے 40 رنز بنائے۔
محمد الیاس نے 129 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں کے آر ایل نے اوجی ڈی سی ایل کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 377 رنز بنائے تھے۔ سرمد بھٹی نے 20چوکوں کی مدد سے 122 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ فہیم اشرف نے 16 چوکوں کی مدد سے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 145 رنز کا اضافہ کیا۔محمد حسنین نے تین اور رضاء اللہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں ایس این جی پی ایل نے ایم آئی ٹی سلیوشنز کے خلاف پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 32 رنز بنائے تھے۔اذان اویس 14 سمیر منہاس 4 اور عبداللہ شفیق 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اس سےقبل ایم آئی ٹی نے پہلی اننگز 434 رنز کھلاڑی 9 آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ عتیق الرحمن اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں دو رنز کا اضافہ کرکے 138رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ عواد نقوی نے 78 رنز کی اننگز کھیلی۔
عمران رندھاوا نے تین جبکہ نسیم شاہ اور محمد عزب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔



Leave a Reply