پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ : جے ڈی ڈبلیو کے حسن حفیظ کی کنگزمین کے خلاف7 وکٹیں
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے دن کنگزمین کی ٹیم جے ڈی ڈبلیو کے فاسٹ بولر حسن حفیظ کی عمدہ بولنگ کے سبب اپنی پہلی اننگز میں 67.5 اوورز کی بیٹنگ میں 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کھیل ختم ہونے پر جے ڈی ڈبلیو نے بغیر کسی نقصان کے 34 رنز بنائے تھے۔
اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس میں جے ڈی ڈبلیو نے ٹاس جیت کر کنگز مین کو پہلے بیٹنگ دی۔
کنگز مین کی اننگز میں رضوان محمود نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 80 رنز اسکور کیے۔ عفان اسحق نے 41 نجب خان نے 40 اور عفنان خان 39 نے رنز اسکور کیے۔رضوان محمود اور عفنان خان نے چھٹی وکٹ کے لیے 110 رنز کا اضافلہ کیا۔
جے ڈی ڈبلیو کی جانب سے حسن حفیظ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 61 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ آفتاب نے62 رنز دے کر3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
وکٹ کیپر محمد حسنین نے چار کیچز لیے۔
جے ڈی ڈبلیو کی پہلی اننگز میں زین عباس 19 اورصاحبزادہ عبداللہ 14 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
یاد رہے کہ جے ڈی ڈبلیو نے گروپ بی کے اپنے پہلے میچ میں حیدر کرکٹ کلب کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
جے ڈی ڈبلیو کا تیسرا میچ 27 ستمبر سے نیشنل بینک کےخلاف یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگاجبکہ وہ اپنے چوتھے اور آخری گروپ میچ میں ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف مدمقابل ہوگی جو یکم اکتوبر سے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔
𝗦𝗲𝘃𝗲𝗻-𝘀𝘁𝗮𝗿 𝗽𝗲𝗿𝗳𝗼𝗿𝗺𝗮𝗻𝗰𝗲! 🌟
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) September 23, 2026
Hassan Hafeez led the charge for JDW today, returning impressive figures of 7/61 to bundle out Kingsmen Academy on the opening day of the President's Trophy Grade-II Gold.#PresidentsTrophy | #JDW | #GRC pic.twitter.com/cxeh7IT2nr



Leave a Reply