URDUجے ڈی ڈبلیو کو اس سیزن میں اچھی کارکردگی کی امید

جے ڈی ڈبلیو کو اس سیزن میں اچھی کارکردگی کی امید

جے ڈی ڈبلیو ہفتے کے روز پریذیڈنٹ ٹرافی  گولڈ گریڈ ٹو میں اپنی پیش قدمی شروع کرے گی اور اس کی کوشش ہوگی کہ وہ گزشتہ سیزن سے زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے  جس میں اسے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف سیمی فائنل میں شکست ہوگئی تھی۔

جے ڈی ڈبلیو  اس مرتبہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو  کے گروپ بی میں ہے جس میں دیگر ٹیمیں کنگزمین ۔ ایشال ایسوسی ایٹس۔ حیدر کرکٹ کلب اور نیشنل بینک آف پاکستان شامل ہیں۔

گروپ بی کے میچز کراچی میں یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس اور اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔

گروپ اے میں پورٹ قاسم ۔ انکم ٹیکس ۔ وائٹل ٹی ۔ پی ایچ اے راولپنڈی اورریلویز شامل ہیں اس گروپ کے میچز اسلام آباد اور ہری پور میں کھیلے جائیں گے۔

ہر گروپ سے دو سرفہرست ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 10 سے 13 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں چار روزہ فائنل میں پہنچیں گی جو 16 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم اگلے سیزن کی پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈون کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ گولڈ مقابلے میں آخری دو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں سلور ٹورنامنٹ میں ریلیگیشن کا شکار ہوں گی۔

جے  ڈی ڈبلیو اپنے چاروں لیگ میچز مسلسل چار راؤنڈز میں کھیلے گی اور پانچویں اور آخری راؤنڈ میں اسے آرام ہوگا۔ اسی آخری راؤنڈ میں اس کی سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ بھی ممکنہ طور پر ہو سکتا ہے۔

جے ڈی ڈبلیو کا پہلا میچ  19ستمبرسے اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس میں حیدر کرکٹ کلب کے خلاف ہوگا۔

23  ستمبر سے وہ اسی گراؤنڈ پر کنگز مین کا سامنا کرے گی۔ 27ستمبر سے اس کا تیسرا میچ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں نیشنل بینک کے خلاف ہوگا جبکہ چوتھا میچ یکم اکتوبر سے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.