پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو میں جے ڈی ڈبلیو اور کنگز مین کا میچ ڈرا
جے ڈی ڈبلیو اور کنگز مین کے درمیان پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ کے دوسرے راؤنڈ کا میچ ڈرا ہوگیا۔
جے ڈی ڈبلیو کو میچ جیتنے کے لیے 349 رنز کا ہدف ملا تھا۔ کھیل کے اختتام پر اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے تھے۔
زین عباس نے ایک چھکے اور 9چوکوں کی مدد سے79 رنز اسکور کیے۔
انہوں نے پہلی اننگز میں 61 رنز اسکور کیے تھے۔ عثمان صلاح الدین نے 30 اور عزیر ممتاز نے 27 رنز اسکور کیے۔
حسنین ماجد 26 اور ہمایوں الطاف 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل کنگز مین نے اپنی دوسری اننگز 250 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی ۔ نجب خان نے 69 اور رضوان محمود نے 63 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز کا اضافہ کیا۔
حسن حفیظ ۔ عثمان قادر۔محمد الیاس اور اعظم خان ایک ایک وکٹ حاصل کرپائے۔
یاد رہے کہ جے ڈی ڈبلیو نے اپنا پہلا میچ حیدر کرکٹ کلب کے خلاف 10 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اب اس کا اگلا میچ 27 ستمبر سے نیشنل بینک کےخلاف یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگاجبکہ وہ اپنے چوتھے اور آخری گروپ میچ میں ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف مدمقابل ہوگی جو یکم اکتوبر سے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔



Leave a Reply