پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو: کنگز مین کو جے ڈی ڈبلیو پر 311 رنز کی برتری
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ کے دوسرے راؤنڈ کے دوسرے دن جے ڈی ڈبلیو کی ٹیم کنگزمین کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کھیل ختم ہونے پر کنگزمین نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 213 رنز بناکر مجموعی طور پر 311 رنز کی سبقت حاصل کرلی تھی۔
یاد رہے کہ کنگز مین نے پہلی اننگز میں 270 رنز بنائے تھے۔
جے ڈی ڈبلیو کی اننگز میں زین عباس نے 6 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔عثمان صلاح الدین نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔
جنید احمد نے 18 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
کنگز مین کی دوسری اننگز میں نجب خان 51 اور رضوان محمود 50رنز کے ساتھ نمایاں ہیں دونوں ناٹ آؤٹ ہیں اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 91 رنز کا اضافہ کرچکے ہیں۔
جے ڈی ڈبلیو گروپ بی میں ہے اس نے اپنا پہلا میچ حیدر کرکٹ کلب کے خلاف 10 وکٹوں سے جیتا تھا۔
جے ڈی ڈبلیو کا تیسرا میچ 27 ستمبر سے نیشنل بینک کےخلاف یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگاجبکہ وہ اپنے چوتھے اور آخری گروپ میچ میں ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف مدمقابل ہوگی جو یکم اکتوبر سے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔



Leave a Reply