URDUپریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو میں جے ڈی ڈبلیو 275 رنز پر آؤٹ ، زین عباس کے 74 رنز

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو میں جے ڈی ڈبلیو 275 رنز پر آؤٹ ، زین عباس کے 74 رنز

جے ڈی ڈبلیو نے  پریذیڈنٹ ٹرافی  گریڈ ٹو گولڈ  میں حیدر کرکٹ کلب کے خلاف  پہلے میچ کے پہلے دن  275 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کھیل ختم ہونے پر حیدر کرکٹ کلب نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر39 رنز بنائے تھے۔

  اسٹیٹ بینک کرکٹ گراؤنڈ میں حیدر کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر جے ڈی ڈبلیو کو بیٹنگ دی۔

جے ڈی ڈبلیو کی جانب سے زین عباس نے5 چوکوں اور3 چھکوں  کی مدد سے 74رنز بنائے۔عزیر ممتاز نے 44 اور حنین ماجد نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنز اسکور کیے۔ عثمان قادر 24 ۔ ہمایوں الطاف 24   اور کپتان عثمان صلاح الدین 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

عمران خان نے65 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔علی رومان نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

حیدرکرکٹ کلب کی اننگز میں عثمان قادر ۔ محمد صداقت اور حسن حفیظ ایک ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ جے ڈی ڈبلیو ٹورنامنٹ کے گروپ بی میں ہے جس میں اسے نیشنل بینک ۔ ایشال ایسوسی ایٹس۔ حیدر کلب اور کنگز مین کا سامنا کرنا ہے۔

گزشتہ سیزن میں جے ڈبلیو کی پیش قدمی سیمی فائنل میں آکر رکی تھی جہاں اسے ساحر ایسوسی ایٹس نے شکست دے دی تھی۔

جے ڈی ڈبلیو کا اگلا میچ 23  ستمبر سے کنگز مین کے خلاف اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں ہوگا 27ستمبر سے اس کا تیسرا میچ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں نیشنل بینک کے خلاف ہوگا جبکہ چوتھا میچ یکم اکتوبر سے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.