URDUبھارت ویمنز ایشیا کپ کا فاتح لیکن اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے پھر انکار

بھارت ویمنز ایشیا کپ کا فاتح لیکن اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے پھر انکار

بھارت نے  ٹی ٹوئنٹی ویمنز ایشیا کپ جیت لیا۔ فائنل میں اس نے سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے دی لیکن فائنل کا سب سے اہم اور افسوسناک پہلو یہ تھا کہ بھارتی ویمنز ٹیم نے فائنل کے اختتام پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ محسن نقوی نے فائنل ختم ہونے کے فوراً بعد وہاں موجود بی سی سی آئی کے دو اعلی آفیشلز راجیو شکلا اور سائکا سے ہاتھ ملایا اور انہیں بھارتی ویمنز ٹیم کی جیت پر مبارک باد بھی دی لیکن تقریب تقسیم انعامات میں بی سی سی آئی کا کوئی نمائندہ  بھی موجود نہ تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اسی دبئی اسٹیڈیم میں بھارتی مینز ٹیم نے بھی محسن نقوی سے ایشیا کپ کی وننگ ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

غیرجانبدار مبصرین اور تجزیہ کار نے اس صورتحال کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست اور کرکٹ کو الگ الگ رکھنا چاہیے ۔

فائنل کی خاص بات شفالی ورما اور سمرتی مندھانا کی نصف سنچریاں اور دونوں کے درمیان اوپننگ سنچری پارٹنرشپ تھی۔

یہ 8 واں  موقع ہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم نے ایشیا کپ جیتا ہے۔ اس سے قبل اس نے 2004 ۔2005۔2006۔2008۔2012  اور 2016  میں لگاتار چھ مرتبہ  اور پھر 2022 میں کامیابی حاصل کی تھی۔

سری لنکا کی ٹیم کا یہ  لگاتار تیسرا فائنل تھا اس نے 2024میں کھیلے گئے فائنل میں  بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اتوار کو فائنل میں  بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور  20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم 20  اوورز میں 111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی اننگز میں  شفالی ورما اور سمرتی مندھانا نے تیرہ اوورز میں  129 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔

شفالی ورما نے 39 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے  9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز اسکور کیے۔

سمرتی مندھانا نے بھی 39 گیندوں پر 59  رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سمرتی مندھانا کے بنائے گئے رنز کی تعداد 4751 ہوگئی ہے اور انہیں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کے سب سے زیادہ4758  رنز کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 8 رنز درکار ہیں۔

کپتان ہرمن پریت کور 14۔ ریچا گھوش 17 اور دیپتی شرما 5 رنز بناسکیں۔

سری لنکا کی بڑی امیدیں کپتان چماری اتاپتو سے وابستہ تھیں لیکن وہ 4 چوکوں اور 2 چھکوں  کی مدد سے 36 رنز دیپتی شرما کی گیند پر اسٹمپڈ ہوگئیں جس کے بعد میچ پر بھارت کی گرفت مزید مضبوط ہوگئی۔

شری چرانی نے20  رنز دے کر4 اور دیپتی شرما نے 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے یہ ٹورنامنٹ اس لحاظ سے مایوس کن رہا کہ وہ تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کی کمزور ٹیموں کو ہی ہرانے میں کامیاب ہوسکی۔ گروپ میچ میں بھارت نے اسے نہ صرف  7 وکٹوں سے شکست دی بلکہ اس میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنی تاریخ کے سب سے کم اسکور 55 رنز پر بھی آؤٹ ہوئی اور پھر سیمی فائنل میں اسے سری لنکا نے 4 وکٹوں سے ہرادیا۔

ایشیا کپ کے بعد اب ویمنز کرکٹ ایشین گیمز کی طرف منتقل ہورہی ہے ۔

ایشین گیمز جاپان میں منعقد ہورہے ہیں اور ویمنزکرکٹ ایونٹ 17 ستمبر سے شروع ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.