URDUپریذیڈنٹ ٹرافی : امام الحق کی سنچری، رضوان کی نصف سنچری ، سلمان اسلم کی 6 وکٹیں

پریذیڈنٹ ٹرافی : امام الحق کی سنچری، رضوان کی نصف سنچری ، سلمان اسلم کی 6 وکٹیں

محمد رضوان اور امام الحق نے پریذیڈنٹ ٹرافی کے ساتویں اور آخری راؤنڈ  میں ملنے والے موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا ۔

امام الحق نے اوجی ڈی سی ایل کی طرف سے غنی گلاس کے خلاف سنچری اسکور کرڈالی۔محمد رضوان نے ایس این جی پی ایل کی جانب سے  کے آر ایل کے خلاف نصف سنچری اسکور کی۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پی ٹی وی کی ٹیم ایم آئی ٹی سلیوشنز کے فاسٹ بولر سلمان اسلم کی بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکی اور پہلی اننگز میں صرف  64 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سلمان اسلم نے صرف 18 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔

پی ٹی وی نے فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 177  رنز بنائے تھے۔

وقار حسین 2 چھکوں اور 14چوکوں کی مدد سے 102  اور تیمورخان 63 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

اس سے قبل ایم آئی ٹی سلیوشنز پہلی اننگز میں412  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں اوجی ڈی سی ایل نے غنی گلاس  کے 232 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے تھے۔

امام الحق نے 11 چوکوں کی مدد سے 118 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی17  ویں سنچری ہے۔ سعد خان نے ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے  88 رنز اسکور کیے۔ان دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 173 رنز کا اضافہ کیا۔

شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم کے آرایل کے 151 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 195  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی محمد رضوان نے 64 رنز اسکورکیے۔ سمیر منہاس نے 49  رنز بنائے۔دانیال خان نے48  رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کے آر ایل نے دوسری اننگز میں  2  وکٹوں پر  111  رنز بنائے تھے محمد فائق 64 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

نیشنل کرکٹ گراؤنڈ  اسلام آباد میں کنگز مین اکیڈمی کی ٹیم اسٹیٹ بینک کے خلاف  371 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد شایان 86 سعود شکیل 79  معاذ صداقت 64 اور عثمان خان  62  رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

محمد عباس۔ شاہد عزیز۔سراج الدین اور قاسم اکرم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیٹ بینک نے کھیل ختم ہونے پر4  وکٹوں پر 209 رنز بنائے تھے۔کامران غلام نے 15 چوکوں کی مدد سے 88  رنز اسکور کیے۔ فہام الحق نے 49  رنز بنائے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.