URDUپریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : حسنین ندیم کے87 رنز ناٹ آؤٹ ،آفتاب احمد کی پانچ وکٹیں

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : حسنین ندیم کے87 رنز ناٹ آؤٹ ،آفتاب احمد کی پانچ وکٹیں

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے پانچویں راؤنڈ کے  پہلے دن تین میچوں کا کھیل ممکن ہوسکا یہ میچز بھی بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوئے۔

عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم اسٹیٹ بینک اور کے آر ایل کے میچ کا پہلا دن  بارش کی وجہ سے مکمل طور پر ضائع ہوگیا ۔

نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں  ایم آئی ٹی سلیوشنز نے اوجی ڈی سی ایل کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے54  اوورز کے کھیل میں  8 وکٹوں پر  186 رنز بنائے تھے۔

حسنین ندیم 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 87 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں ۔محمد فاروق نے 7 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 56رنز بنائے۔ ان دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں75 رنز کا اضافہ کیا۔

آفتاب احمد نے 39  رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں پی ٹی وی نے ٹاس جیت کر  غنی گلاس کو بیٹنگ دی جس نے 21.5  اوورز کے کھیل میں 7 وکٹوں پر 67 رنز بنائے تھے۔ ہاشم ابراہیم نے 34 رنز اسکور کیے۔کاشف علی نے تین  حارث رؤف اور اسرار حسین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ایس این جی پی ایل نے ٹاس جیت کر کنگز مین اکیڈمی کو بیٹنگ دی جس نے 7 اوورز کے کھیل میں  ایک وکٹ کے نقصان پر 31 رنز بنائے تھے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.