URDUیوتھ ٹیسٹ : پاکستان انڈر 19 ٹیم 305 رنز بناکر آؤٹ ، انگلینڈ انڈر19 کی 149 رنز کی برتری

یوتھ ٹیسٹ : پاکستان انڈر 19 ٹیم 305 رنز بناکر آؤٹ ، انگلینڈ انڈر19 کی 149 رنز کی برتری

انگلینڈ انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کےخلاف چار روزہ یوتھ ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 121 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل پاکستان انڈر 19 اپنی پہلی اننگز میں 305 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 28 رنز کی برتری حاصل ہوگئی جو اب مجموعی طور پر 149 رنز کی ہوگئی ہے اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔

انگلینڈ انڈر 19 کی دوسری اننگز میں سیلوی کلنٹن نے 121 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 9چوکوں کی مدد سے 68رنز اسکور کیے ۔ وہ پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

آئزک محمد نے 55گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے46رنز کی اننگز کھیلی۔یہ دونوں دوسری وکٹ کی شراکت میں 107رنز کا اضافہ کرچکے ہیں۔

عبدالسبحان نے گرنے والی واحد وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان انڈر 19 نے 257 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز شروع کی تھی۔ محمد صیام 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔ انہوں نے حسنین عباس ڈار کے ساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں54 رنز کا اضافہ کیا۔

عبدالسبحان 4 رنز بناسکے۔

حسنین عباس ڈار نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چوکوں کی مدد سے 57رنز اسکور کیے۔

مینی لمسڈین نے 52 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان رالفی البرٹ نے 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان انڈر19 ٹیم یوتھ ٹیسٹ کے بعد چار ون ڈے میچز بھی کھیلے گی جو 9 ۔12 ۔14۔ اور 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.