غنی گلاس اننگز اور 14 رنز سے کامیاب ، خرم شہزاد کی 9 وکٹیں، محمد طحہ کی ڈبل سنچری
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے دوسرے راؤنڈ کے تیسرے دن غنی گلاس نے ایس این جی پی ایل کو اننگز اور 14 رنز سے شکست دے دی۔اس میچ کی خاص بات غنی گلاس کے خرم شہزاد کی میچ میں 9 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم غنی گلاس کے خلاف دوسری اننگز میں 243 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سمیر منہاس نے 13 چوکوں کی مدد سے96 رنز اسکور کیے۔
خرم شہزاد نے 74 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اس طرح انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 116 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ ایس این جی پی ایل پہلی اننگز میں 152 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ غنی گلاس نے پہلی اننگز میں 409 رنز بنائے تھے۔
شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں کے آر ایل نے ایم آئی ٹی سلیوشنز کے 660 رنز کے جواب میں کھیل ختم ہونے پر پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 423 رنزبنائے تھے۔
عمران رفیق نے 19 چوکوں کی مدد سے122 رنز اسکور کیے۔عاصم علی ناصر 2 چھکوں اور11 چوکوں کی مدد سے 110رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں ۔شاہ زیب خان نے75 رنز کی اننگز کھیلی۔
ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم ایبٹ آْباد میں پی ٹی وی کی ٹیم اسٹیٹ بینک کے433 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 469 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
محمد طحہ جو گزشتہ روز 103 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے 22چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 225 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ کاشف بھٹی نے104 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹیٹ بینک نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 84رنز بنائے تھے۔غازی غوری43 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں کنگز مین اکیڈمی ، اوجی ڈی سی ایل کے خلاف دوسری اننگز میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد طیب نے 56 رنز اسکور کیے۔
دانش عزیز اور محمد سلمان نے بالترتیب 7 اور 48 رنز دے کر چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
اوجی ڈی سی ایل کو جیتنے کے لیے 121 رنز کا ہدف ملا ہے۔ اس نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر85 رنز بنائے تھے۔وقار احمد 56 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
اسے جیت کے لیے اب صرف 36 رنز درکار ہیں۔
Pakistan Dreams Washed Away By Sri Lanka’s Rain of Sixes
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) September 20, 2026
🔗Read more: https://t.co/a39yhPJ8Cy#PAKvSL | #AsianGames | #GRC pic.twitter.com/UdWBQlfeQ9



Leave a Reply