URDUویمنز ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ اسکواڈز کا اعلان ، فاطمہ ثنا قیادت کریں گی

ویمنز ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ اسکواڈز کا اعلان ، فاطمہ ثنا قیادت کریں گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ویمنز ایشیا کپ 2026 اور 20 ویں ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ کے لیے پندرہ پندرہ رکنی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ کپتان فاطمہ ثنا دونوں ٹورنامنٹس میں ٹیم کی قیادت کے لیے واپس آگئی ہیں۔ وہ دی ہنڈرڈ میں مصروفیات کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لے سکی تھیں۔

آٹھ ٹیموں پر مشتمل ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ تمام 15 میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

پاکستان کو گروپ اے میں ہانگ کانگ، بھارت اور تھائی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

گروپ بی میں بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

پاکستان یکم ستمبر کو تھائی لینڈ، 5 ستمبر کو بھارت اور 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا جبکہ سیمی فائنلز 10 اور 11 ستمبر کو ہوں گے۔ فائنل اتوار 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

20 ویں ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان کو تھائی لینڈ کے ساتھ سیڈ کیا گیا ہے اور دونوں ٹیمیں 17 ستمبر کو چوتھے کوارٹر فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ دیگر کوارٹر فائنلز میں بھارت کا مقابلہ جاپان سے، بنگلہ دیش کا چین سے اور سری لنکا کا ملائیشیا سے ہوگا۔ تمام میچز آئچی کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں کھیلے جائیں گے۔

اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو 20 ستمبر کو اس کا مقابلہ سری لنکا یا ملائیشیا میں سے کسی ایک سے ہوگا۔ کانسی اور طلائی تمغے کے میچز 22 ستمبر کو ہوں گے۔

پاکستان نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ میں طلائی تمغے جیتے تھے جبکہ حالیہ 2022 ایونٹ میں وہ چوتھے نمبر پر رہا تھا۔

کپتان فاطمہ ثنا کے علاوہ منیبہ علی صدیقی، شوال ذوالفقار، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، سائرہ جبین، ایمان فاطمہ، ایمان نصیر، امِ ہانی، طوبیٰ حسن، نَشرہ سندھو اور مومنہ ریاست دونوں اسکواڈز کا حصہ ہیں۔

نجیہہ علوی، وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ عالیہ ریاض، تَسمیہ رباب اور حمنہ بلال ایشین گیمز اسکواڈ کا حصہ ہوں گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کا پری ٹورنامنٹ تربیتی کیمپ اتوار 16 اگست سے شروع ہوا ہے اور منگل 25 اگست کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اختتام پذیر ہوگا۔

اے سی سی ویمنز ایشیا کپ کے لیے پاکستان ویمنز اسکواڈ۔

فاطمہ ثنا (کپتان) عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، مومنہ ریاست، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی، نَشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، شوال ذوالفقار، طوبیٰ حسن، امِ ہانی اور وحیدہ اختر۔

ریزرو ۔ تَسمیہ رباب، حمنہ بلال، ماہِم انیس، صدف شمس۔

ایشین گیمز کے لیے پاکستان ویمنز اسکواڈ۔

فاطمہ ثنا (کپتان) عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، حمنہ بلال، مومنہ ریاست، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر) نَشرہ سندھو، سائرہ جبین، شوال ذوالفقار، تَسمیہ رباب، طوبیٰ حسن اور امِ ہانی۔

ریزرو ۔ نتالیہ پرویز، وحیدہ اختر، سعدیہ اقبال، سیدہ عروب شاہ، رامین شمیم۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.