URDUویمنز کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ جمعہ سے انگلینڈ میں شروع

ویمنز کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ جمعہ سے انگلینڈ میں شروع

برمنگھم ۔ 10 واں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جمعہ سے شروع ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

اس عالمی ایونٹ میں پہلی مرتبہ 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپس میں رکھا گیا ہے۔ گروپ اے چھ مرتبہ کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا ۔ بھارت پاکستان۔ جنوبی افریقہ ۔ بنگلہ دیش اور ہالینڈ کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔

ہالینڈ نے پہلی بار عالمی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

گروپ بی میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ۔ ویسٹ انڈیز۔ انگلینڈ۔سری لنکا آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے 33 میچز 7 مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں سیمی فائنلز 30 جون اور 2 جولائی کو اوول میں کھیلے جائیں گے۔ لارڈز 5 جولائی کو ہونے والے فائنل کی میزبانی کرے گا۔

فائنل جیتنے والی ٹیم 2.34 ملین ڈالرز انعامی رقم کی حقدار ہوگی۔

انگلینڈ 2009 کے بعد دوسری مرتبہ اس ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔

ابتک کھیلے گئے 9 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا چھایا ہوا ہے۔ اس نے 6 مرتبہ 2010۔ 2012۔ 2014 ۔2018 ۔2020۔ اور 2023 میں عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

انگلینڈ نے 2009 ۔ ویسٹ انڈیز نے2016 اور نیوزی لینڈ نے 2024 میں یہ ورلڈ کپ جیتا ہے۔

نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئن ہے جس نے دو سال قبل دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے شکست دی تھی۔

اسطرح اب تک صرف چار ممالک عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔

اس ورلڈ کپ میں متعدد ایسی کھلاڑی ہیں جن کی کارکردگی پر سب کی نظریں ہیں ان میں آسٹریلیا کی جارجیا وول ۔ ایلس پیری۔ بیتھ مونی۔ بھارت کی شفالی ورما۔ سمرتی مندھانا۔ دیپی شرما۔ جنوبی افریقہ کی لارا وولواٹ۔ میریزان کیپ ۔ انگلینڈ کی ایلس کیپسی ۔ ہیدر نائٹ۔ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس۔ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز۔ سری لنکا کی چماری اتاپتو۔بنگلہ دیش کی سبھانا موستری اور پاکستان کی فاطمہ ثنا نمایاں ہیں۔

پاکستان ٹیم تمام 9 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے چکی ہیں لیکن وہ کسی بھی ایونٹ میں گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکی ہے۔

اگر پاکستان ٹیم اس بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےاختتام پر جاری کردہ رینکنگ میں ٹاپ چھ ٹیموں میں جگہ نہ بناسکی تو وہ آئندہ سال فروری میں سری لنکا میں ہونے والی آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے پائے گی جو پہلی بار منعقد ہورہی ہے۔

سری لنکا میزبان ہونے کے ناتے پہلے ہی اس مقابلے میں اپنی جگہ پکی کرچکا ہے جبکہ پانچ دیگر ٹیموں کا فیصلہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی پر ہوگا یعنی اس ورلڈ کپ کی پانچ بہترین ٹیمیں سری لنکا کا سفر اختیار کریں گی۔

پاکستان کے نقطہ نظر سے ایک اہم بات یہ ضرور ہے کہ وہ 2028 میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان اس سے قبل گزشتہ سال پچاس اوورز کے ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کرچکا ہے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.