URDUبنگلہ دیش ویمنزانڈر 19 نے پاکستان ویمنز انڈر 19 کو 13 رنز سے ہرادیا

بنگلہ دیش ویمنزانڈر 19 نے پاکستان ویمنز انڈر 19 کو 13 رنز سے ہرادیا

پاکستان  ویمنز انڈر 19 کو  بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنے تیسرے میچ میں  13 رنز سے شکست  کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلے میچ میں پاکستان ویمنز انڈر 19 کو بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 نے 30 رنز سے ہرایا تھا جبکہ  پاکستان ویمنز انڈر 19 نے  سری لنکا انڈر 19 کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

منگل کے روز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان  139 رنز بنائے۔

پاکستان  ٹیم  20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 126 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔

بنگلہ دیش کی اننگز میں سعدیہ اکتر 33 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔فرجانہ میدھا نے 28 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ سعدیہ اسلام نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

روزینہ اکرم اور ماہم نزاکت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان  کی اننگز میں راویل فرحان اور کومل خان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں  69  رنز کا اضافہ کیا۔

کومل خان نے 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رنز بنائے۔ راویل فرحان نے 32  رنز اسکور کیے جس میں 6 چوکے شامل تھے لیکن اس کے بعد صرف ذوفشاں ایاز ہی 32 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔

بنگلہ دیش کی طرف سے فرجانہ میدھا نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے  25  رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔نشیتا اکتر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سہ فریقی سیریز میں پاکستان ویمنز انڈر  19 ٹیم اپنا چوتھا میچ 9 اکتوبر کو سری لنکا انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.