ویسٹ انڈیز سلیکٹ الیون کے خلاف اذان اویس اور شان مسعود کی نصف سنچریاں
تاروبا ( ٹرینیڈاڈ ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز سلیکٹ الیون کے خلاف دورے کے پہلے چار روزہ نان فرسٹ کلاس وارم میچ کے پہلے دن 2 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے تھے۔
جب تیسرے سیشن میں بارش کی وجہ سے کھیل رکا تو اسوقت 60.4 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔
میچ سے قبل سرگیری سوبرز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دونوں ٹیموں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر یہ میچ کھیل رہے ہیں۔
کوئنز پارک کرکٹ کلب تاروبا میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ امام الحق 36گیندوں پرصرف 10 رنز بناکراوجے شیلڈ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
شان مسعود 100 گیندوں پر دس چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی اننگز کھیل کرجومیل واریکن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اذان اویس اور شان مسعود نےدوسری وکٹ کی شراکت میں 108 رنز کا اضافہ کیا۔
اذان اویس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 189 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے اور وہ ابھی کریز پر موجود ہیں۔
کپتان بابراعظم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 14رنز اسکور کیے ہیں جن میں دو چوکے شامل ہیں ۔ اذان اور بابر کی شراکت میں 37 رنز بن چکے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک تاروبا میں کھیلا جائے گی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک پورٹ آف اسپین میں ہوگا۔



Leave a Reply