URDUجے ڈی ڈبلیو کے خلاف نیشنل بینک کے ابوبکر خان اور عبدالواحد کی سنچریاں

جے ڈی ڈبلیو کے خلاف نیشنل بینک کے ابوبکر خان اور عبدالواحد کی سنچریاں

جے ڈی ڈبلیو اور نیشنل بینک کے درمیان پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ کے میچ کے پہلے دن جے ڈی ڈبلیو نے نیشنل بینک کے خلاف  اپنی پہلی اننگز میں 45 رنز بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔

زین عباس 8رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔علی حمزہ 21  اور عزیر ممتاز 13 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

اس سے قبل نیشنل بینک نے اپنی پہلی اننگز میں 70 اوورز کی بیٹنگ میں 9 وکٹوں پر 305 رنز بنائے۔ ابوبکرخان اور عبدالواحد نے سنچریاں اسکور کیں

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں نیشنل بینک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اس کی اننگز میں ابوبکر خان نے 12 چوکوں کی مدد سے 105رنز اسکور کیے۔

عبدالواحد نے  8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

محمد نعیم نے 58  رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

آفتاب ابراہیم نے42  اور حسن حفیظ نے 59 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ جے ڈی ڈبلیو نے اپنا پہلا میچ حیدر کرکٹ کلب کے خلاف 10 وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ کنگزمین کے خلاف اس کا دوسرا میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

جے ڈی ڈبلیو کا آخری گروپ میچ ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف ہے جو یکم اکتوبر سے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.