URDUعبداللہ فضل کی ٹرپل سنچری ، سعود شکیل کی سنچری ، بابراعظم 12 رنز پر آؤٹ

عبداللہ فضل کی ٹرپل سنچری ، سعود شکیل کی سنچری ، بابراعظم 12 رنز پر آؤٹ

سات سال کے طویل انتظار کے بعد پہلی بار ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کھیلنے والے پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابراعظم اوجی ڈی سی ایل کی طرف سے اپنی واپسی کو یادگار نہ بناسکے اور کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگز میں صرف 12 رنز پر آؤٹ ہوگئے ۔

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون  کے تیسرے راؤنڈ کے تیسرے دن   اسٹیٹ بینک کے اوپنر عبداللہ فضل نے شاندار ٹرپل  سنچری اسکور کرڈالی جبکہ کنگز مین کے سعود شکیل نے بھی سنچری اسکور کی۔

عبداللہ فضل اور  حسن رضا کی شاندار  اوپننگ پارٹنرشپ 417 رنز پر جاکر رکی جو  پاکستان  کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں  کسی بھی اوپننگ جوڑی کی تیسری بڑی  اوپننگ پارٹنرشپ ہے۔

نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک نے غنی گلاس  کے 322 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 638 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی او

حسن رضا  31 چوکوں اور 2 چھکوں  کی مدد سے  222 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

عبداللہ فضل نے  309 رنز ناٹ آؤٹ  کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 29 چوکے اور11  چھکے شامل تھے۔ ان دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں  417 رنز کا اضافہ کرڈالا جو پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی وکٹ کی تیسری بڑی پارٹنرشپ ہے۔

اس سے دو بڑی پارٹنرشپس 561  منصور اختر اور وحید مرزا کراچی وائٹس بمقابلہ کوئٹہ ۔77-1976 اور  418 رنز خالد علوی اور کمال نجم الدین ۔ کراچی بمقابلہ ریلویز 81-1980  ہیں۔  561 رنز کی پارٹنرشپ  فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی وکٹ کی عالمی ریکارڈ پارٹنرشپ بھی ہے۔

غنی گلاس نے دوسری اننگز میں 2  وکٹوں پر 125 رنز بنائے تھے۔محسن ریاض 69 اور طاہر بیگ 45 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی نے پی ٹی وی کے 355 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 568 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔

محمد ہریرہ  165  رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد سعود شکیل نے بھی سنچری اسکور کی اور18 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔ یہ ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 24  ویں سنچری ہے۔

سلمان علی آغا  72  اور محمد شایان 53 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ محمد طحہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پی ٹی وی نے دوسری اننگز میں 2  وکٹوں پر 62 رنز بنائے تھے۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں  اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف  پہلی اننگز میں 217 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بابراعظم  20گیندوں پر صرف 12 رنز بناکر ارشد اقبال کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔انگلینڈ کے خلاف 9 چھکے لگانے والے رضاء اللہ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے ۔

حماد خان نے 56 روحیل نذیر نے 48 اور دانش عزیز نے 40  رنز اسکور کیے۔

ارشد اقبال نے 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کے آر ایل پہلی اننگز میں 398  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سرمد بھٹی نے 136 رنز اسکور کیے۔محمد حسنین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل ختم ہونے پر اوجی ڈی سی ایل نے فالوآن کے بعد   دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 34  رنز بنائے تھے۔

عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم ایم آئی ٹی سلیوشنز کے434  رنز 9 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمیر بن یوسف نے 61 رنز اسکور کیے۔خالد عثمان نے  64 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

ایم آئی ٹی نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 33  رنز بنائے تھے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.