دوسرا ون ڈے :۔ پاکستان انڈر 17 نے سری لنکا انڈر 17 کو 151 رنز سے ہرادیا، محمد یوسف کی سنچری
پاکستان انڈر17 نے سری لنکا انڈر 17 کو دوسرے ون ڈے میچ میں 151 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریزایک ایک سے برابر کردی۔
یاد رہے کہ پہلا میچ مہمان ٹیم نے 99 رنز سے جیتا تھا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان انڈر 17 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 274 رنز بنائے۔محمد یوسف نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 117 رنز اسکور کیے۔سدیس احمد نے 42 رنز بنائے۔کپتان اذان احمد اور محمد نوید نے 26 ۔26 رنزکی اننگز کھیلیں۔
ریشون سولومنز نے 39 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کی ٹیم 40 اوورز میں 123 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ چینوکا ڈوڈن گوڈا 50 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
فہد اقبال نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد صائم اور عمار خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز کا آخری ون ڈے 19اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply