URDUپریذیڈنٹ ٹرافی میں ہاشم ابراہیم کی ڈبل سنچری ، عبداللہ شفیق کی سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی میں ہاشم ابراہیم کی ڈبل سنچری ، عبداللہ شفیق کی سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چھٹے راؤنڈ کے دو میچوں کے تیسرے دن غنی گلاس کے ہاشم ابراہیم نے ڈبل سنچری اور ایس این جی پی ایل کے عبداللہ شفیق نے سنچری اسکور کی۔

رانا نوید  الحسن اکیڈمی شیخوپورہ میں   غنی گلاس نے کنگز مین اکیڈمی  کے خلاف اپنی پہلی اننگز  8 وکٹوں پر 417 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ ہاشم ابراہیم جو گزشتہ روز 132 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ،  202 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس اننگزمیں 26 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

محمد الیاس نے 101  رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔

کنگزمین اکیڈمی نے کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں پر 14  رنز بنائے تھے۔

ایل سی سی اے  گراؤنڈ لاہور میں  اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم ایس این جی پی ایل کے خلاف  پہلی اننگز میں 351  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ محمد سرور جو گزشتہ روز  81  رنز پر ناٹ آؤٹ تھے 92  رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔حماد خان نے57 رنز اسکور کیے۔

محمد علی نے 76 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ایس این جی پی ایل نے کھیل ختم ہونے پر 2  وکٹوں پر 185رنز بنائے تھے۔عبداللہ شفیق  105 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی 13 ویں سنچری ہے۔ شان مسعود 22 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ اذان اویس29  رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.