URDUچیمپئنز ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی فاتح ، فائنل میں واریئرز کو شکست

چیمپئنز ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی فاتح ، فائنل میں واریئرز کو شکست

چیمپئنز نے پی سی بی ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں اس نے  واریئرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

واریئرز کے لیے یہ نتیجہ اس لیے بھی مایوس کن ہے کہ اس نے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے تین میچز جیتے تھے لیکن آخری لیگ میچ میں اسے انکریڈیبلز نے ہرایا اور اب فائنل میں اسے چیمپئنز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فائنل میں واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن وہ  20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 114  رنز بناسکی۔

19 رنز کی اننگز کھیلنے والی راویل فرحان اور حفصہ خالد ٹاپ اسکورر رہیں۔

صدف شمس  15اور کپتان منیبہ علی صرف 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ایمان فاطمہ 11  رنز بنا پائیں۔

چیمپئنز کی کپتان طوبٰی حسن نے اپنی لیگ اسپن بولنگ سے26 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مومنہ ریاست نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چیمپئنز کو سدرہ امین اور کومل خان کی عمدہ بیٹنگ کے باجود  مطلوبہ اسکور تک پہنچنے کے لیے 6  وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور اس نے18  ویں اوور میں ہدف حاصل کیا۔

سدرہ امین نے 6 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔کومل خان  نے ایک چھکے اور 3چوکوں کی مدد سے 41 رنز اسکور کیے۔ سائرہ جبین 9 نتالیہ پرویز 4 اور شوال ذوالفقار صفر پر آؤٹ ہوئیں۔طوبی حسن 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

رامین شمیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.