اسٹارز نے نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا
اہور۔ اسٹارز نے کپتان طوبیٰ حسن کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کے نتیجے میں نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں انونسیبلز کو 52 رنز سے شکست دے دی۔
غنی گلاس گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 156رنز بنائے۔
طوبٰی حسن نے 31گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز اسکور کیے۔ سدرہ امین نے 30 رنز بنائے۔ مومینہ ریاست اور امبر کائنات نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں انونسیبلز 16 اعشاریہ ایک اوورز میں104 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کپتان منیبہ علی 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ طوبٰی حسن نے صرف 6رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ عائشہ بلال نے بھی3 وکٹیں12 رنز کے عوض حاصل کیں۔عمیمہ سہیل نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
طوبی حسن اپنی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 344 رنز انونسیبلز کی منیبہ علی نے اسکور کیے جس میں چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔
بولنگ میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں انونسیبلز کی مومینہ ریاست حاصل کیں۔



Leave a Reply