نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں اسٹرائیکرز اور چیلنجرز کی کامیابی
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جمعہ کے روز کھیلے گئے میچوں میں اسٹرائیکرز نے انونسیبلز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا ۔ چیلنجرز نے اسٹارز کے خلاف 6 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
بوہرنوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 149رنز بنائے۔ عائشہ ظفر نے 8 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے71 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔کومل خان نے 31 رنز بنائے۔
عائشہ رحمن نے 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں اسٹارز 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 143 رنز تک پہنچ پائی۔
ارم جاوید نے 3چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ صدف شمس نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز اسکور کیے۔
ماہ نور زیب نے 20 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف میچ قرار پائیں۔
جواد کلب گراؤنڈ میں انونسیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 99 رنز بنائے۔تسمیہ رباب نے34 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔گل فیروزہ نے25 رنز بنائے۔
رامین شمیم نے12 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔تانیہ سعید نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسٹرائیکرز نے 18 اوورز میں 5 وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔عمیمہ سہیل 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔
رامین شمیم پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔



Leave a Reply